Latest Post
Loading...

Apni Dhun Mein Rehta Hon,Main Bhi Tere Jaisa Hon

شاعر ناصر کاظمی

سنگر مہدی حسن

انتخاب اجڑا دل

اپنی دھن میں رہتا ہوں
میں بھی تیرے جیسا ہوں

او پچھلی رت کے ساتھی
اب کے برس میں تنہا ہوں

تیری گلی میں سارا دن
دکھ کے کنکر چنتا ہوں

مجھ سے آنکھ ملاۓ کون؟
میں تیرا آئینہ ہوں

میرا دیا جلاۓ کون؟
میں تیرا خالی کمرہ ہوں

تیرے سوا مجھے پہنے کون؟
میں تیرے تن کا کپڑا ہوں

تو جیون کی بھری گلی
میں جنگل کا راستہ ہوں

آتی رت مجھے روۓ گی
جاتی رت کا جھونکا ہوں

اپنی لہر ہے اپنا روگ
دریا ہوں اور پیاسا ہوں

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer