Latest Post
Loading...

Pagli Pagli Guftago Ka Ras Hai Shairi,Rang Ki Jhankaar Masti Ki Jars Hai Shairi

شاعر عبدالحمید عدم
بوک کلیات ۓ عدم پیج 899
انتخاب اجڑا دل

پگلی پگلی گفتگو کا رس ہے شاعری
رنگ کی جھنکار مستی کی جرس ہے شاعری

خواہشوں میں رنگ بھرنے کا سلیقہ ہے شباب.
مورتوں کو پیار کرنے کی ہوس ہے شاعری.

ملنے والے دین و دنیا کا نہیں رکھتے ہراس
بے تکلف ہے محبت بے ترس ہے شاعری

کاکلوں کے جھروکوں میں چاہتوں کے رتجگے
قربتوں کی چاشنی ہونٹوں کا مس ہے شاعری

لوچ انگرائی تبسم جاذبیت گدگدی.
تیرے چمکیلے بدن میں نس بہ نس ہے شاعری

کیسے کیسے شوخ پھرتیلے جواں اجسام کی.
خوبصورت ورزشوں کا رنگ و رس ہے شاعری.

مہ وشوں کی عمر کے 9 سال ہیں سادہ کلام
لیکن ان کی عمر کا دسواں برس ہے شاعری.
ایک چنچل خوبرو زہرہ بدن گلنار کا.
رنگ میں ڈوبا ہوا تار ۓ نفس ہے شاعری.

خضر کو دھوکا تھا جس پر آب ۓ حیوان کا عدم
دلبروں کی مسکراہٹ کا وہ رس ہے شاعری

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer