Tumhein Maloom Hai Logo,Khaaki Wardiyan Pehne Yahan Kuch Log Hain


تمہیں معلوم ہے لوگو

خاکی وردیاں پہنے

یہاں کچھ لوگ ہیں جو

اپنی سانسیں بیچ دیتے ہیں

خدا کے دین کی خاطر

نبیؐ کے عشق میں بہہ کر

وطن کے پیار کی خاطر

بدن میں گولیاں سہہ کر

پاتے ہیں بشارت یہ

کہ وہ زندہ ہیں دائم ہیں

کہ وہ جنت کے مالک ہیں 

ہماری قوم کے بیٹے

ہمارا فخر ہوتے ہیں

ہمارا مان ہوتے ہیں 

یہ اپنے خون کی لالی

یہ اپنے جان کے نذرانے

ہمارے نام کرتے ہیں

یہ اس دھرتی کے ہر ذرے پہ

اپنا قرض رکھتے ہیں

تمہیں معلوم ہے لوگو

یہ خاکی وردیوں والے

بہت ”انمول“ ہوتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo