Gham-e-Aashiqi Gham-e-Tashnagi Gham-e-Zindagi Gham-e-Justajo


غم-عاشقی، غم-تشنگی،
غم-زندگی، غم-جستجو
یہ چار یار میری بیعت سے
بنے معتبر، ہوئے خوبرو
جو کیے نہیں وہ گلے نہیں
رہے کامراں جو جئیے نہیں
ہے اور بات یہاں دست سے
گریبان و چاک رہے دوبدو
سوئے دار کا جو کیا سفر
تو عیاں ہوا یہاں ذات پر
یہ اصول_عشق کا مزاج ہے
جو ہے سرخ رنگ وہی سرخرو
رضاکار ہیں تیرے عشق میں
رہیں مصر میں یا دمشق میں
تیرے نام کی ہمیں قسم ہے
کوئی آس ہے نہ ہے آرزو
یہ سوانگ ہے تو ہو خوشنما
یہ ہے موجزہ تو ہو رونما
کہ چراغ آنکھ کے طاق پر
دکھے ہر جگہ پھرے کوبکو
کچھ بے وجہ ہی پگھل لیے
کچھ شاعری نے نگل لیے
میرے حرف ہیں وہی پائیدار
جو سدا رہے تیرے روبرو
تیرے رزب کی سبھی انگلیاں
کریں آج بھی یہی تسبیاں
مجھے صرف تم سے نیاز ہے
مجھے صرف تو مجھے صرف تو
 رزب تبریز

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo