شاعر فرحت عباس شاہ
بک آنکھوں کے پار چاند
صفحہ 38 40
بک آنکھوں کے پار چاند
صفحہ 38 40
انتخاب اجڑا دل
محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے
کوئی جنگل میں جا ٹھہرے
کسی بستی میں بس جاۓ
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت خوشبوؤں کی لے
محبت موسموں کی دھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا من
محبت جنگل میں رقص کرتی مورنی کا تن
محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند
محبت دل
محبت جان
محبت روح کا درماں
محبت مورتی ہے
اور کبھی جو دل کے مندر میں
کہیں پر ٹوٹ جاۓ تو
محبت کانچ کی گڑیا
فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جاۓ تو
محبت آبلا ہے کرب کا
اور پھوٹ جاۓ تو
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے
محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے
محبت نیند کی رت میں
حسیں خوابوں کے رستوں پر
سلگتے جاں کو آتے رتجگوں کی گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے
کوئی جنگل میں جا ٹھہرے
کسی بستی میں بس جاۓ
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت خوشبوؤں کی لے
محبت موسموں کی دھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا من
محبت جنگل میں رقص کرتی مورنی کا تن
محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند
محبت دل
محبت جان
محبت روح کا درماں
محبت مورتی ہے
اور کبھی جو دل کے مندر میں
کہیں پر ٹوٹ جاۓ تو
محبت کانچ کی گڑیا
فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جاۓ تو
محبت آبلا ہے کرب کا
اور پھوٹ جاۓ تو
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے
محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے
محبت نیند کی رت میں
حسیں خوابوں کے رستوں پر
سلگتے جاں کو آتے رتجگوں کی گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment