محبتیں خود بتاتی ہیں
کہاں کس کا ٹھکانہ ہے
کسے آنکھوں میں رکھنا ہے
کسے دل میں بسانا ہے
رہا کرنا ہے کس کو
کسے زنجیر کرنا ہے
مٹانا ہے کسے دل سے
کسے تحریر کرنا ہے
اسے معلوم ہوتا ہے
سفر دشوار کتنا ہے
کسی کی چشم گریہ میں
چھپا اقرار کتنا ہے
شجر جو گرنے والا ہے
وہ سایہ دار کتنا ہے
محبت خود بتاتی ہے
کہاں کس کا ٹھکانہ ہے
کہاں کس کا ٹھکانہ ہے
کسے آنکھوں میں رکھنا ہے
کسے دل میں بسانا ہے
رہا کرنا ہے کس کو
کسے زنجیر کرنا ہے
مٹانا ہے کسے دل سے
کسے تحریر کرنا ہے
اسے معلوم ہوتا ہے
سفر دشوار کتنا ہے
کسی کی چشم گریہ میں
چھپا اقرار کتنا ہے
شجر جو گرنے والا ہے
وہ سایہ دار کتنا ہے
محبت خود بتاتی ہے
کہاں کس کا ٹھکانہ ہے
No comments:
Post a Comment