Bhooli Chirrya Mere Kamre Mein Kia Lene Aai Hai

شاعرہ
پروین شاکر
بک خوشبو صفحہ 106 107
انتخاب اجڑا دل
بھولی چڑیا میرے کمرے میں کیا لینے آئی ہے؟
یہاں تو صرف کتابیں ہیں
جو صرف تجھ کو تیرے گھر کا نقشہ تو دے سکتی ہیں
لیکن تنکے لانے والے ساتھی
ان کی پہنچ سے باہر ہیں
2
چڑیا پیاری میرے روشندان سے اپنے تنکے لے جا
ایسا نہ ہو کہ
میرے گھر کی ویرانی
کل تیرے گھر کی آبادی کو کھا جاۓ
تجھ پر میری مانگ کا سایہ پڑ جاۓ
3
گوریا کیوں روتی ہے؟
آج تو تیرے گھر میں سورج ہوا کا قاصد بنا ہوا تھا
کرنیں تیرے سب بچوں کی انگلی تھامے رقصاں تھیں
ننھے پہلی بار ہوا سے گلے ملے تھے
اور ہوا سے جو اک بار گلے مل جاتا ہے
وہ گھر واپس کب آتا ہے؟
4
سجے سجاۓ گھر کی تنہا چڑیا
تیری تارہ سی آنکھوں کی ویرانی میں
پچھم جا بسنے والے شہزادوں کی ماں کا دکھ ہے
تجھ کو دیکھ کے اپنی ماں کو دیکھ رہی ہوں
سوچ رہی ہوں
ساری مائیں ایک مقدر کیوں لاتی ہیں؟
گودیں پھولوں والی
آنگن پھر بھی خالی.............................*

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo