Haath Thamay Charaagh Tanhaai,Mujh Se Milnay Hayaat Mein Aai


نام:فہمیدہ کوثر
تاریخِ پیدایش:5  جون
جائے پیدائش:بہاولپور
شہر کانام:لاہور
شعری سفر : شعری سفر 2007 سے اب تک 12 کتب شائع ہو چکی ہیں
 جن کی تفصیل درج ذیل ہے

پتھر کا آدمی
دھوپ کا مسافر
پچھلے پہر کی دستک
پانیوں پہ دستک
عہد عالمگیری اک سچ کی تلاش کالم
صداےصحر کالم
خواب عذاب
پیاس اور صحرا
گئی رتوںکا حساب رکھنا شاعری
رت بدل رہی ہوگی
حضرت علیؑ کی عسکری صلاحیتیں
بارش میں بیگھتی خواہش
آنے والی کتاب: چلو چھوڑو سبھی باتیں
 
ہاتھ تھامے چراغِ تنہائی
مجھ سے ملنے حیات میں آئی

بیتے لمحوں کو ڈھونڈتا ہے دل
دور بجنے لگی ہے شہنائی

اپنے انجام سے تو واقت تھا
جس نے ٹھوکر بھی جا بجا کھائی

جس پہ بیتی وہ جانتا ہے اسے
جس نے یادوں کی زُلف لہرائی

پھر اُداسی کا آ گیا موسم
فہمی بھولی سی بات یاد آئی

فہمیدہ کوثر فہمی

باہر بالکل خاموشی ہے
دل کے اندر شور ہے کتنا

پیاس کا صحرا تیز ہوائیں
خاموشی میں زور ہے کتنا

فہمیدہ کوثر فہمی

درد بھر کے دل میں میرے پوچھتا ہے پھر مجھے
رنگ چہرے کا مرے کیوں زرد پڑتا جا رہا ہے

فہمیدہ کوثر فہمی

جیون گزر رہا ہے آلام کے سہارے
ہر صبح آ رہی ہے ہر شام کے سہارے

فہمیدہ کوثر فہمی

رابطے ویران ہوتے جا رہے ہیں
زندگی نقصان ہوتے جا رہے ہیں

فہمیدہ کوثر فہمی

مضمحل سی ہے طبیعت بھی مری کچھ آجکل
کچھ مرے دل میں کوئی کانٹاکھٹکتا جا رہا ہے

فہمیدہ کوثر فہمی
 

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo