Irtea'ash-E-Dahan Phaila Un Se Ru-Ba-Ru K Baad


ارتعاش_دہن پهیلا
ان سے روبرو کے بعد
اور تهوڑی تل گئی
گفتگو شروع کے بعد
ایک سی حالت میں لمحے
یوں رکوع پزیر ہیں
حرف سجدہ ریز ہیں
وصال_خوبرو کے بعد
دل کے اس چبوترے پہ
بارہا ایسا ہوا
موت کے پر کٹ گئے
زندگی کی خو کے بعد
چوک در چوک آنکھ
چوک میں بدل گئی
میل کی چادر نہ بدلی
سوچ نے وضو کے بعد
دعاؤں کی تاثیر میں
بقائے حق کے واسطے
بوندیں شرم کها رہیں
تیز گرم لو کے بعد
آج کا بشر ! عجیب
معجزات کر رہا
انگور پهیکا ہو گیا
تیاریء سبو کے بعد
قانونچے میں کچھ نئے
علاج شامل ہو گئے
کاٹ کی نفی لیے
میرے ہر عضو کے بعد
پرت کے بعد اک پرت
اور ایسے چڑھ گئی
"میں" بهی شامل ہوگئی
آپ میں اب "تو" کے بعد
رزب وہ چارہ گر بنا
جب سے دوستی لیے
عیش ساری اٹھ گئی
ہائے اس عدو کے بعد
(رزب تبریز)

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo