Mere Pagal Piya Meri Chahat Na Kar,Mujhe Dekha Na Kar Mujhe Socha Na Kar


میرے پاگل پیا میری چاہت نہ کر
مجھے دیکھا نہ کر مجھے سوچا نہ کر
.
میری بے خواب آنکھوں میں جھانکا نہ کر
میں تو کھو جاؤں گی مجھے ڈھونڈا نہ کر
.
میں ہوں بادِ صباء جو رکتی نہیں
میں ہوں ایسی گھٹا جو برستی نہیں
.
میں ایسی لہر ہوں جس میں ہلچل نہ ہو
نہ تم کو ڈبو دے یہ لہریں کہیں
.
میرے پاگل پیا ایسی خواہش نہ کر
میں وہ سپنا ہوں جو کہ سچ نہ ہو
.
میں وہ امید ہوں جو کہ ادھوری رہے
میں وہ راستہ ہوں جس کی نہ منزل ملے
.
میں وہ صحرا ہوں جس میں بھٹک جاؤ گے
میرے پاگل پیا ایسے راستے پر نہ چل
.
میں ایسی کرن ہوں جو کہ بےنور رہے
میں تو وہ سیپ ہوں جس میں موتی نہ ملے
.
میں وہ خوشبو ہوں جس کو بکھر جانا ہے
میرے پاگل پیا میرا پیچھا نہ کر
.
میرے پاگل پیا میری چاہت نہ کر
مجھے دیکھا نہ کر مجھے سوچا نہ کر

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo