Wahi Naqsh-O-Naak Wahi Khad-O-Khaal Humare Wastey Zul-E-Huma Hain Aap (Razab Tabraiz)


وہی نقش و ناک وہی خدوخال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ
ہمیں یہی جنون ہمیں یہی وبال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

حرف ہیں معزور تعریف کے لیے
کیسی باکمال آپ کی پرواز
آپ کی پرواز کس قدر وشال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

جب سے آگئے قریب تر حضور
بالیدگی میں ہے ستارہء ہنر
کہ بارہ مہینے ہو جون یا سیال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

برسر_دربار ہزار ہا غلام
تخلیے میں بھی کثیر لونڈیاں
وقت کے اعضا یوں زیر_استعمال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

آپ کے طفیل آپ ہی کے سنگ
بزم_جان میں بڑی سہولتیں
شاہانہ زندگی خیال در خیال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

ذاتیات میں بغیر احتجاج
آپ کی نظر کا زر خرید ہے
سربراہ دل، بمع سبھی عیال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ

عشق میں رزب آپ سے ہوئے
ہمارے اشتہار زبان زد_عام
اورنگ بھی ہم ہی، ہم ہی جودھا کے لال
ہمارے واسطے ظل_ہما ہیں آپ
(رزب تبریز)

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo