بعد از الم ! تاثیر پہ
رونا ثواب ہے
الفت کی ہر تعزیر پہ
رونا ثواب ہے
جن کی قبور میلوں کا
ساماں نہ کر سکیں
اس رانجھے پہ اس ہیر
پہ رونا ثواب ہے
لاچارگی میں ضبط کے
مرگھٹ پہ چل بسے
اس ٹوٹے ہوئے تیر پہ
رونا ثواب ہے
جبین کے تارے میں
جو دراڑ ڈال دے
اس ماتھے کی لکیر پہ
رونا ثواب ہے
جو وقت سے ملاپ
میں چہرہ سیاہ کرے
ان لمحوں کی تاخیر پہ
رونا ثواب ہے
کہانی میں کردار کا
جب دہرا قتل ہو
کہانی کے آخیر پہ
رونا ثواب ہے
جس قصر میں مدفون ہوں
حسرت کی لونڈیاں
اس محل پہ، تعمیر پہ
رونا ثواب ہے
جو قید کی ترویج میں
حصہ نہ لے سکے
اس زلف پہ، زنجیر پہ
رونا ثواب ہے
جس عہد میں سخن میں
رہیں ہچکچاہٹیں
اس عہد کے ہر "میر" پہ
رونا ثواب ہے
جو ذائقہء خون سے
بیزار ہو رزب
اس بدن کے خمیر پہ
رونا ثواب ہے
(رزب تبریز)
رونا ثواب ہے
الفت کی ہر تعزیر پہ
رونا ثواب ہے
جن کی قبور میلوں کا
ساماں نہ کر سکیں
اس رانجھے پہ اس ہیر
پہ رونا ثواب ہے
لاچارگی میں ضبط کے
مرگھٹ پہ چل بسے
اس ٹوٹے ہوئے تیر پہ
رونا ثواب ہے
جبین کے تارے میں
جو دراڑ ڈال دے
اس ماتھے کی لکیر پہ
رونا ثواب ہے
جو وقت سے ملاپ
میں چہرہ سیاہ کرے
ان لمحوں کی تاخیر پہ
رونا ثواب ہے
کہانی میں کردار کا
جب دہرا قتل ہو
کہانی کے آخیر پہ
رونا ثواب ہے
جس قصر میں مدفون ہوں
حسرت کی لونڈیاں
اس محل پہ، تعمیر پہ
رونا ثواب ہے
جو قید کی ترویج میں
حصہ نہ لے سکے
اس زلف پہ، زنجیر پہ
رونا ثواب ہے
جس عہد میں سخن میں
رہیں ہچکچاہٹیں
اس عہد کے ہر "میر" پہ
رونا ثواب ہے
جو ذائقہء خون سے
بیزار ہو رزب
اس بدن کے خمیر پہ
رونا ثواب ہے
(رزب تبریز)
No comments:
Post a Comment