گناہ کبیر کر لینا
گناہ صغیر کر لینا
مسلماں کو نہیں بندش
نئی تعزیر کر لینا
بڑے مجمعے لگا لینا
نئے ٹسوے بہا لینا
کسی آبی عیاری میں
بینائی نیر کر لینا
مشترکہ ہٹ حرامی پر
خدا کو دوش دے لینا
جو ذلت راہ مل جائے
اسے تقدیر کر لینا
کہیں افسوس کر لینا
زبوں حالی پہ ملت کی
کہیں دوجے کی ماں بیٹی
فحش تصویر کر لینا
کوئی ناموس بکتی دیکھ
رک جانا چوراہے پر
قطع کلام معافی پر
بڑی تقریر کر لینا
شیطاں اپنی شرم لے کر
جہاں سے کوچ کر جائے
وہیں قبضہ جما لینا
اسے جاگیر کر لینا
رزب واں کا باشندہ ہوں
جہاں معمول_جیون ہے
شکم کو پیر کر لینا
گدهے تکبیر کر لینا
(رزب تبریز)
نئے ٹسوے بہا لینا
کسی آبی عیاری میں
بینائی نیر کر لینا
مشترکہ ہٹ حرامی پر
خدا کو دوش دے لینا
جو ذلت راہ مل جائے
اسے تقدیر کر لینا
کہیں افسوس کر لینا
زبوں حالی پہ ملت کی
کہیں دوجے کی ماں بیٹی
فحش تصویر کر لینا
کوئی ناموس بکتی دیکھ
رک جانا چوراہے پر
قطع کلام معافی پر
بڑی تقریر کر لینا
شیطاں اپنی شرم لے کر
جہاں سے کوچ کر جائے
وہیں قبضہ جما لینا
اسے جاگیر کر لینا
رزب واں کا باشندہ ہوں
جہاں معمول_جیون ہے
شکم کو پیر کر لینا
گدهے تکبیر کر لینا
(رزب تبریز)
No comments:
Post a Comment