Jazakallah



!!!! جزاک اللہ !!!!
کارخانہء قدرت میں عورت کو
بیشتر چیزوں میں
مرد سے ایک درجہ کم عطا کیا گیا
ماسوائے وفا کے !
اس شعبے میں عورت کو مرد
کے مقابلے
تناسب میں فوقیت حاصل ہے
لیکن کچھ دوشیزائیں
ایک مصلحت کے تحت کسی نہ کسی
وجہ سے
اس اعزاز سے محروم رہ گئیں
گو ان کی تعداد
آٹے میں نمک کے مساوی ہے
مگر دلچسپ امر یہ ہے
کہ صنف_نازک کی اس قلیل تعداد
کی بدولت ہی
ازل سے آج تلک اہل_عشق اور شعرا
حضرات کا
کاروبار_جنون و ہنر چلتا آیا ہے
اور شائد
ابد تک جاری رہے 
نوید ہو
شجر_حسن کی ان شاخوں کو
جو بے وفائی
کے ست رنگے شگوفوں کو
اپنے اپنے دامن میں
سمیٹے پسران_آدم کی ایک کثیر تعداد
کے لیے
گهر بیٹهے وسیلہء رزق بن گئی ہیں
(رزب تبریز)

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo