Teri Khushbo Nahi Milti , Tera Lehja Nahi Milta,Humain Tou Shehar Mein Koi Tere Jaisa Nahi Milta


تری خوشبو نہیں ملتی، ترا لہجہ نہیں ملتا
ھمیں تو شہر میں کوئی ترے جیسا نہیں ملتا
۔
یہ کیسی دھند میں ھم تم سفر آغاز کر بیٹھے
تمہیں آنکھیں نہیں ملتیں ھمیں چہرہ نہیں ملتا
۔
ھر اک تدبیر اپنی رائیگاں ٹھہری محبت میں
کسی بھی خواب کو تعبیر کا رستہ نہیں ملتا
۔
بھلا اُس کے دکھوں کی رات کا کوئی مداوا ھے؟
وہ ماں جس کو کبھی کھویا ھوا بچہ نہیں ملتا
۔
زمانے کو قرینے سے وہ اپنے ساتھ رکھتا ھے
مگر میرے لیے اُس کو کوئی لمحہ نہیں ملتا
۔
مسافت میں دعائے ابر اُن کا ساتھ دیتی ھے
جنہیں صحرا کے دامن میں کوئی دریا نہیں ملتا
۔
جہاں ظلمت رگوں میں اپنے پنجے گاڑ دیتی ھے
اُسی تاریک رستے پر دیا جلتا نہیں ملتا
***

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo