Zuban-o-Jisam Ki Tuoqeer Barmala,Nohy Sang Hai Zanjeer Barmala




زبان و جسم کی
توقیر برملا
نوحے سنگ ہے
زنجیر برملا
ضبط لازمی مضمون
نہیں ہے
روتے رہیں گے
دل گیر برملا
فرات اور پیاس
دوبدو ہوئے
یاس کی کھنچی
تصویر برملا
وقت پر مہیب
وقت آ گیا
طویل تر ہوا
کثیر برملا
دم_جل سے تھی
مشک حاملہ
مشک پر لگا
تیر برملا
مظلوم کے گلے پھر
کے رہ گئی
ایک بے شرم
شمشیر برملا
حق کے درس کی
پل میں کر گیا
بازو میں پسر
تفسیر برملا
الم کی نئی تاریخ
کے لیے
لاکھ پر ڈٹا
شبیر برملا
عدو کی شرم کو
آب دے گیا
ایذا کی کوکھ سے
عبیر برملا
سناں پہ فخر کو
عروج مل گیا
نماز کی ملی
تاثیر برملا
ہے مثل_یوسفی
خاک_کربلا
خواب کی کرے
تعبیر برملا
وہ معرکہ رزب
عجیب معرکہ
آغاز الا اعلان
آخیر برملا
(رزب تبریز)

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo