Mujhe Apnayega Pehly , Woh Phir Pamal Kar Dyga Mujhe Maloom Hai , Kaisa Woh Mera Hal Kar Dyga
مجھے اپنائے گا پہلے، وہ پھر پامال کر دے گا
مجھے معلوم ہے، کیسا وہ میرا حال کر دے گا
Mujhe Apnayega Pehly , Woh Phir Pamal Kar Dyga
Mujhe Maloom Hai , Kaisa Woh Mera Hal Kar Dyga
مرے پر کاٹ کر پہلے مجھے گھائل کرے گا وہ
پھر اس کے بعد وہ میرا مقدر جال کر دے
محبت میں نہیں اس کی، فقط اس کا کھلونا ہوں
وہ اپنی ضد میں ہر جذبہ مرا بے حال کر دے گا
مجھے ہر ایک جانب وہ نظر آئے ہر اک لمحہ
وہ کندہ دل کی دیواروں پہ یوں اشکال کر دے گا
خبر کب تھی کرے گا نذر وہ نفرت کی چاہت کو
وہ میری عمر کے برباد سارے سال کر دے گا
تجھے لگتی ہے معمولی سی صورت جس کی اے عذرا
اُسے یہ دستِ مشاطہ پری تمثال کر دے گا
عذرا ناز
Azra Naz

Comments
Post a Comment