Main Aisi Muhabbat Karta Hon




’’ میں ایسی محبت کرتا ہوں‘‘

ناکام نہیں ناشاد نہیں
میں قیس نہیں فرہاد نہیں
پنوں بھی نہیں رانجھا بھی نہیں
وامق بھی نہیں مرزا بھی نہیں
وہ لوگ تو بس افسانہ تھے
اس شدت سے بیگانہ تھے
میں زندہ ایک حقیقت ہوں
سرتاپا جذبہ- الفت ہوں
میں تم کو دیکھ کے جیتا ہوں
ہر لمحہ تم پہ مرتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

تم جہاں پہ بیٹھ کے جاتے ہو
جس چیز کو ہاتھ لگاتے ہو
میں وہیں پہ بیٹھا رہتا ہوں
اس چیز کو چھوتا رہتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

تم جس سے ہنس کے ملتے ہو
میں اس کو دوست بناتا ہوں
تم جس رستے پہ چلتے ہو
میں اس سے آتا جاتا ہوں
تم جن کو دیکھتے رہتے ہو
وہ خواب سرہانے رکھتا ہوں
میں تم سے ملنے جلنے کے
کتنے ہی بہانے رکھتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

کچھ خواب سجا کر آنکھوں میں
پلکوں سے موتی چنتا ہوں
کوئ لمس اگر چھو جائے تو
میں پہروں اس کو سوچتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

جن لوگوں میں تم رہتی ہو
تم جن سے باتیں کرتی ہو
جو تم سے ہنس کے ملتے ہیں
جو تم کو اچھے لگتے ہیں
وہی مجھ کو اچھے لگتے ہیں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

جس باغ میں صبح کو جاتی ہو
جس سبزے پر تم چلتی ہو
جو شاخ تمہیں چھو جاتی ھے
جو خوشبو تم کو بھاتی ھے
وہ اوس تمہارے چہرے پر
جو قطرہ قطرہ گرتی ھے
وہ تتلی چھوڑ کے پھولوں کو
جو تم سے ملنے آتی ھے
جو تم کو چھونے آتی ھے
ان سب کے نازک جذبوں میں
میرے دل کی دھڑکن بستی ھے
میری روح بھی شامل رہتی ھے
تم پاس رہو یا دور رہو
نظروں میں سمائ رہتی ہو
میں تم کو تکتا رہتا ہوں
میں تم کو سوچتا رہتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟

جس کالج میں تم پڑھتی ہو
میں اس میں لیکچر دیتا ہوں
وہ کلاس جہاں تم ہوتی ہو
میں اس کو تکتا رہتا ہوں
جو کاپی تم نے گم کی تھی
میں اپنے بیگ میں رکھتا ہوں
گدلا سا اک ٹشو پیپر
جو تم نے کلاس میں چھوڑا تھا
وہ میرے پرس میں رہتا ھے
وہ میرے لمس میں رہتا ھے
وہ مخمل ھے، وہ دیبا ھے
وہ چاندی ھے، وہ سونا ھے
وہ عنبر ھے، وہ صندل ھے
وہ خو شبو کا اک جنگل ھے

ہر منظر میں، ہر رستے پر
میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں
میں چشم- تصور سے اکثر
بس تم کو دیکھتا رہتا ہوں
بس تم کو سوچتا رہتا ہوں
’میں ایسی محبت کرتا ہوں‘
تم کیسی محبت کرتی ہو؟
 

Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Hum Ne Tujhe Jana Hai Faqat Teri Aata Se Woh Hamdia Kalam Jis Ki Aawaz Aur Kalam Ko Allama Iqbal Se Mansoob Kia Jata Hai