Posts

Showing posts with the label Poet Basheer Badar

Chiraghon Ko Aankhon Mein Mahfooz Rakhna Badi Door Tak Raat Hi Raat Hogi

Image
چراغوں کو آنکھوں میں محفوظ رکھنا بڑی دور تک رات ہی رات ہو گی Chiraghon Ko Aankhon Mein Mahfooz Rakhna Badi Door Tak Raat Hi Raat Hogi مسافر ہیں ہم بھی، مسافر ہو تم بھی کسی موڑ پر پھر ملاقات ہو گی بشیر بدر Basheer Badar

Humara Dil Sawere Ka Sunehra Jaam Ho Jaye Chiraghon Ki Tarah Aakhein Jalein Jab Sham Ho Jaye

Image
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے Humara Dil Sawere Ka Sunehra Jaam Ho Jaye Chiraghon Ki Tarah Aakhein Jalein Jab Sham Ho Jaye کبھی تو آسماں سے چاند اترے، جام ہو جائے تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے عجب حالات تھے، یوں دل کا سودا ہو گیا آخر محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کو ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانہ پھر کہاں ہو گا پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدر Basheer Badar

Sar Jhukaougy Toh Pathar Devta Ho Jaye Ga Itna Mat Chaho Usay , Woh Bewafa Ho Jaye Ga

Image
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا اتنا مت چاہو اسے، وہ بیوفا ہو جائے گا Sar Jhukaougy Toh Pathar Devta Ho Jaye Ga Itna Mat Chaho Usay , Woh Bewafa Ho Jaye Ga ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے جس طرف بھی چل پڑیں گے، راستہ ہو جائے گا کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستو زہر بھی اس میں اگر ہو گا، دوا ہو جائے گا سب اسی کے ہیں، ہوا، خوشبو، زمین و آسماں میں جہاں بھی جاؤں گا، اس کو پتہ ہو جائے گا بشیر بدر Bashir Badar

Muhabbaton Mein Dekhawy Ki Dosty Na Mila Agar Galy Nahi Milta Toh Haath Bhi Na Mila

Image
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا Muhabbaton Mein Dekhawy Ki Dosty Na Mila Agar Galy Nahi Milta Toh Haath Bhi Na Mila گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا پھر اس کے بعد مجھے کوئی اجنبی نہ ملا خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نے بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھی وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا بشیر بدر Basheer Badar

Lehron Mein Doobty Rahe Darya Nahi Mila Us Se Bichad Ke Phir Koi Waisa Nahi Mila

Image
لہروں میں ڈوبتے رہے دریا نہیں ملا اُس سے بچھڑ کے پھر کوئی ویسا نہیں ملا Lehron Mein Doobty Rahe Darya Nahi Mila Us Se Bichad Ke Phir Koi Waisa Nahi Mila کچھ لوگ تھوڑی دیر تو اچھے لگے مگر ہم جس کے ہو سکیں، کوئی ایسا نہیں ملا وہ بھی بہت اکیلا ہے شاید مری طرح اُس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا بشیر بدر Bashir Badr

Hum Ko Bekar Liye Phirty Ho Bazaron Mein Hum Na YOUSAF Hein , Na YOUSAF Ke Khareedaron Mein

Image
ہم کو بیکار لیے پھرتے ہو بازاروں میں ہم نہ یوسف ہیں، نہ یوسف کے خریداروں میں Hum Ko Bekar Liye Phirty Ho Bazaron Mein Hum Na YOUSAF Hein , Na YOUSAF Ke Khareedaron Mein بشیر بدر Bashir Badar

Koi Phool Dhoop Ki Patiyun Mein Hare Rebin Se Bandha Hoa Woh Ghazal Ka Lehja Naya Naya Na Kaha Hoa , Na Suna Hoa

Image
کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے رِبن سے بندھا ہوا وہ غزل کا لہجہ نیا نیا نہ کہا ہوا ،نہ سُنا ہوا Koi Phool Dhoop Ki Patiyun Mein Hare Rebin Se Bandha Hoa Woh Ghazal Ka Lehja Naya Naya Na Kaha Hoa , Na Suna Hoa جِسے لے گئی ھے ابھی ہوا وہ ورق تھا دِل کی کتاب کا کہیں آنسوؤں سے مِٹا ہوا کہیں آنسوؤں سے لِکھا ہوا کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کِھلا گئی کوئی پیڑ پیاس سے مر رہا ھے ندی کے پاس کھڑا ہوا مُجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا میرا دل بھی جیسے دُلہن کا ہاتھ جو ہو مہندیوں سے رَچا ہوا وہی شہر ھے وہی راستے وہی گھر ھے اور وہی لان بھی مگر اُس دریچے سے پُوچھنا وہ درخت اَنار کا کیا ہوا؟ میرے ساتھ جُگنو، اور جُگنو کی اِس سفر میں ہو گی بساط کیا یہ چراغ کوئی چراغ ھے نہ جلا ہوا نہ بُجھا ہوا وہ تھکا ہوا میری بانہوں میں ذرا سو گیا تھا تو کیا ہوا ابھی میں نے دیکھا ھے چاند بھی کسی شاخِ گُل پہ جُھکا ہوا میرے ساتھ ساتھ سدا رہا وہ میری نظر سے چُھپا ہوا یہ عجیب ہِجر و وِصال ھے،نہ کبھی مِلا، نہ جُدا ہوا وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مَہکتے ہونٹوں کے چاند تھے کِسی بُھولی بِسری سی طاق پر تہہِ گر...

Bheegi Hoi Aankhon Ka Yeh Manzar Na Mily Ga Ghar Chod Ke Mat Jao Kahein Ghar Na Mily Ga

Image
بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا Bheegi Hoi Aankhon Ka Yeh Manzar Na Mily Ga Ghar Chod Ke Mat Jao Kahein Ghar Na Mily Ga پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھنا ایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیں جب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا یہ سوچ لو اب آخری سایہ ہے محبت اس در سے اٹھوگے تو کوئی در نہ ملے گا بشیر بدر Bashir Badar  

Koi Phool Dhoop Ki Patiyun Mein Hare Riban Se Bandha Hoa Woh Ghazal Ka Lehja Naya Naya Na Kaha Hoa, Na Suna Hoa

Image
کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے رِبن سے بندھا ہوا وہ غزل کا لہجہ نیا نیا نہ کہا ہوا، نہ سُنا ہوا Koi Phool Dhoop Ki Patiyun Mein Hare Riban Se Bandha Hoa Woh Ghazal Ka Lehja Naya Naya Na Kaha Hoa, Na Suna Hoa جِسے لے گئی ہے ابھی ہوا، وہ ورق تھا دِل کی کتاب کا کہیں آنسوؤں سے مِٹا ہوا، کہیں آنسوؤں سے لِکھا ہوا کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کِھلا گئی کوئی پیڑ پیاس سے مر رہا ہے ندی کے پاس کھڑا ہوا مُجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا میرا دل بھی جیسے دُلہن کا ہاتھ جو ہو مہندیوں سے رَچا ہوا وہی شہر ہے، وہی راستے، وہی گھر ہے اور وہی لان بھی مگر اُس دریچے سے پُوچھنا وہ درخت اَنار کا کیا ہوا میرے ساتھ جُگنو اور جُگنو کی اِس سفر میں ہو گی بساط کیا یہ چراغ کوئی چراغ ہے نہ جلا ہوا، نہ بُجھا ہوا وہ تھکا ہوا میری بانہوں میں ذرا سو گیا تھا تو کیا ہوا ابھی میں نے دیکھا ہے چاند بھی کسی شاخِ گُل پہ جُھکا ہوا میرے ساتھ ساتھ سدا رہا وہ میری نظر سے چُھپا ہوا یہ عجیب ہِجر و وِصال ہے نہ کبھی مِلا، نہ جُدا ہوا وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مہکتے ہونٹوں کے چاند تھے کِسی بُھولی بِسری سی طاق پر تہہِ گ...

kabhi Husn parda nasheen bhi ho' zara Aashqana libaas mein jo main ban sanwar ke kahein chalon ' mere saath tum bhi chala karo

Image
kabhi Husn parda nasheen bhi ho' zara Aashqana libaas mein jo main ban sanwar ke kahein chalon ' mere saath tum bhi chala karo

Parakhhna mat, parakhhne mein koi apna nahi rehta Kisi bhi aiyne mein der tak chehra nahi rehta

Image
پرکھنامت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا Parakhhna mat, parakhhne mein koi apna nahi rehta Kisi bhi aiyne mein der tak chehra nahi rehta   بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا Bare logon se milne mein hamesha fasla rakhna Jahan dariya samundar se mila, dariya nahi rehta   تُمہارا شہر تو بالکل نئے انداز والا ہے ہمارے شہر میں بھی اب کوئی ہم سا نہیں رہتا Tumhara shehr to bilkul naye andaz wala hai Hamare shehr mein bhi ab koi hum as nahi rehta   مُحبت ایک خُوشبو ہے، ہمیشہ ساتھ چلتی ہے کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا Muhabbat aik khushbu hai, hamesha sath chalti hai Koi insan tanhaiy mein bhi tanha nahi rehta   کوئی بادل ہرے موسم کا پھر اعلان کرتا ہے خزاں کے باغ میں جب ایک بھی پتا نہیں رہتا Koi baadal hare mausam ka phir elan karta hai Khizan ke bagh mein jab aik bhi patta nahi rehta   بشیر بدر Bashir Badar

Mere Dil Ki Rakh Kured Mat , Isay Muskura Ke Hawa Na Dy Yeh Chiragh Phir Bhi Chiragh Hai Kahein Tera Haath Jala Na Dy

Image
مرے دل کی راکھ کرید مت، اسے مسکرا کے ہوا نہ دے یہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے Mere Dil Ki Rakh Kured Mat , Isay Muskura Ke Hawa Na Dy Yeh Chiragh Phir Bhi Chiragh Hai Kahein Tera Haath Jala Na Dy نئے دور کے نئے خواب ہیں، نئے موسموں کے گلاب ہیں یہ محبتوں کے چراغ ہیں انہیں نفرتوں کی ہوا نہ دے ذرا دیکھ، چاند کی پتیوں نے بکھر بکھر کے تمام شب ترا نام لکھا ہے ریت پر، کوئی لہر آ کے مٹا نہ دے میں اداسیاں نہ سجا سکوں کبھی جسم و جاں کے مزار پر نہ دیئے جلیں مری آنکھ میں، مجھے اتنی سخت سزا نہ دے مرے ساتھ چلنے کے شوق میں بڑی دھوپ سر پہ اٹھائے گا ترا ناک نقشہ ہے موم کا کہیں غم کی آگ گھلا نہ دے میں غزل کی شبنمی آنکھ سے یہ دکھوں کے پھول چنا کروں مری سلطنت مرا فن رہے مجھے تاج و تخت خدا نہ دے بشیر بدر Bashir Badar

Agar Talash Karon Koi Mil Hi Jayega Magar Tumhari Tarah Kon Mujh Ko Chahe Ga

Image
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا Agar Talash Karon Koi Mil Hi Jayega Magar Tumhari Tarah Kon Mujh Ko Chahe Ga   تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا Tumhein Zaror Koi Chahaton Se Daikhy Ga Magar Woh Aankhein Humari Kahan Se Laye Ga   نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہو مکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا Na Jane Kab Tere Dil Par Nayi See Dastak Ho Makan Khali Hoa Hai Tou Koi Aaye Ga   میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوں اگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا Main Apni Raah Mein Deewar Ban Ke Baitha Hon Agar Woh Aaya Tou Kis Rasty Se Aaye Ga   تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا Tumhare Saath Yeh Mousam Fareshton Jaisa Hai Tumhare Bad Yeh Mousam Buhat Sataye Ga   بشیر بدر Basheer Badar

Acha Tumhare Shehar Ka Dastoor Ho Gaya Jis Ko Galy Laga Lia , Woh Door Ho Gaya

Image
اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیا جس کو گلے لگا لیا، وہ دور ہو گیا کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیے لیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا تنہائیوں نے توڑ دی ہم دونوں کی انا آئینہ بات کرنے پہ مجبور ہو گیا دادی سے کہنا، اس کی کہانی سنائیے جو بادشاہ عشق میں مزدور ہو گیا صبح وصال پوچھ رہی ہے عجب سوال وہ پاس آ گیا کہ بہت دور ہو گیا بشیر بدر Bashir Badar

Abhi Is Taraf Na Nigah Kar Main Ghazal Ki Palkein Sanwar Don

Image
ابھی اس طرف نہ نگاہ کر، میں غزل کی پلکیں سنوار لوں مرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئینے میں اتار لوں میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہوا ذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر، تیرے ساتھ شام گزار لوں اگر آسماں کی نمائشوں میں مجھے بھی اذن قیام ہو تو میں موتیوں کی دکان سے تری بالیاں، ترے ہار لوں کہیں اور بانٹ دے شہرتیں، کہیں اور بخش دے عزتیں مرے پاس ہے مرا آئینہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی، ترا نام لے کے پکار لوں بشیر بدر

Hum Hawaoun Ki Tarah Ja Ke Usay Chho Aaye Uska Dil , Dil Nahi ,Pathar Ka Kaleja Hoga

Image
ھم ھِواؤں کی طرح جا کے ، اُسے چُھو آئے اُس کا دِل ، دِل نہیں ، پتھر کا کلیجہ ھو گا جس کو پُھولوں کا ھُنر، آنسُو کا جادُو آئے بس گئی ھے میرے احساس میں ، یہ کیسی مَہک کوئی خوشبُو میں لگاؤں ، تیری خُوشبو آئے خُوبصُورت ھیں بہت دنیا کے ، جُھوٹے وعدے پھول کاغذ کے لیے ، کانچ کے بازو آئے اُس نے چُھو کر ، مجھے پتھر سے پِھر انسان کیا مدتوں بعد ، میری آنکھوں میں آنسُو آئے "ڈاکٹر بشیر بدر" ''Dr Bashir Badar''

Honton Peh Muhabbat Ke Fasane Nahi Aate Sahil Peh Samandar Ke Khazane Nahi Aate

Image
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سوتے میں ہماری آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہے اب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیں اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیں یہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے بشیر بدر Bashir Badar

Shabnam Ke Aansoo Phool Par , Yeh Tou Wahi Qissa Hoa Aankhein Meri Bheegi Hoi Chehra Tera Utra Hoa

Image
شبنم کے آنسو پھول پر، یہ تو وہی قصہ ہوا آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا اب ان دنوں میری غزل خوشبو کی اک تصویر ہے ہر لفظ غنچے کی طرح کھل کر ترا چہرہ ہوا شاید اسے بھی لے گئے _ اچھے دنوں کے قافلے اس باغ میں اک پھول تھا تیری طرح ہنستا ہوا ہر چیز ہے بازار میں، اس ہاتھ دے، اس ہاتھ لے عزت گئی، شہرت ملی رسوا ہوئے، چرچا ہوا مندر گئے، مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملے اک اس کو پانے کے لیے کیا کیا کیا، کیا کیا ہوا انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئی دل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا برسات میں دیوار و در کی ساری تحریریں مٹیں دھویا بہت مٹتا نہیں تقدیر کا لکھا ہوا بشیر بدرؔ Bashir Badar

Kaiy ajnabi teri raah mein mere paas se youn guzar gaye Jinhen dekh ke ye tarap hui tera naam le ke pukar loon

Image
کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی، ترا نام لے کے پکار لوں Kaiy ajnabi teri raah mein mere paas se youn guzar gaye Jinhen dekh ke ye tarap hui tera naam le ke pukar loon بشیر بدر Bashir Badar

Nazar Se Guftgo Khamosh Lab Tumhari Tarah Ghazal Ne Seekhy Hein Andaz Sab Tumhari Tarah

Image
نَظر سے گُفتگُو خاموش لَب تمھاری طرح غزل نے سِیکھے ہیں انداز سب تمھاری طرح   Nazar Se Guftgo Khamosh Lab Tumhari Tarah Ghazal Ne Seekhy Hein Andaz Sab Tumhari Tarah بُلا رہا ہے زمانہ مگر ترستا ہُوں کوئی پُکارے مُجھے بے سَبَب تمھاری طرح Bula Raha Hai Zamana Magar Tarasta Hoon Koi Pukare Mujhe Be-Sabab Tumhari Tarah بشیر بدر Bashir Badar