Aaghosh Mein Maghrib Ki Utarta Hoa Soraj
Yun Baam Se Utre Koi Alhad See Haseena
Sheeza Jalalpori
New ghazals,Urdu,Pushto,Punjabi,English, Sindhi,Persian,Hindi Poetry Roman Version ,Heart Touching Best Poetry
Kam-Asal Ki Aoqaat Badalti Dekhi
Din Hi Na Phire , Raat Badalti Dekhi
Paisay Ki Kiramat Peh Yaqeen Aa Hi Gaya
Bad-Zaat Ki Jab Zaat Badalti Badalti Dekhi
Naseer u Deen Naseer
Jeetay Jee Hum Na Hilay Apne Thikanay Se NASEER
Unke Koochay Se Janazay Hi Humare Niklay
Naseer u Deen Naseer
چاک پیراہنی گل کو صبا جانتی ہے
مستی شوق کہاں بند قبا جانتی ہے
کون طاقوں میں رہا کون سر راہگزار
شہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
ہم تو بدنام محبت تھے سو رسوا ٹھہرے
ناصحوں کو بھی مگر خلق خدا جانتی ہے
تُم کو رقبے ملے ہیں ورثے میں
تُم نہ سمجھو گے بے گھروں کا دُکھ
Tum ko raqbay millay hain wirsoon mein
Tum na samjh sako gay be-gharon ka dukh
زندگی نظم نہیں ہے کہ مکرر کی صدا
کسی شائق نے لگائی تو دوبارہ کر لی
Zindagi Nazam Nahi Hai,K Mukarrar Ki Sada
Kisi Shaiq Ne Lagaai,Tu Dobara Kar Li
اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے
کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے
کہ تم ہو
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے
جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے
کہ تم ہو
इक लफ़्ज़ में भटका हुआ शायर है
कि मैं हूँ
इक ग़ैब से आया हुआ मिसरा है
कि तुम हो
दरवाज़ा भी जैसे मेरी धड़कन से
जुड़ा है
दस्तक ही बताती है पराया है
कि तुम हो
Ik Lafz Mein Bhatka Hoa Shair Hai
Keh Main Hoon
Ik Ghaib Se Aaya Hoa Misra Hai
Keh Tum Ho
Darwazah Bhi Jaise Meri Dhadkan Se
Joda Hai
Dastak Hi Batati Hai Paraya Hai
Keh Tum Ho
تیرا خیال اگر جزوِ زندگی نہ رہے
جہاں میں میرے لیے کوئی دلکشی نہ رہے
Tera Khayal Agar Juzo Zindagi Na Rahe
Jahan Mein Mere Liye Koi Dilkashi Na Rahe
تیرے ہجر کا موسم عذاب ہے محسن
کبھی کبھی تو میں کہتا ہوں زندگی نہ رہے
Tere Hijar Ka Mousam Azab Hai MOHSIN
Kabhi Kabhi Tou Main Kehta Hoon Zindagi Na Rahe
محسن نقوی
Mohsin Naqvi
Anjaane logon ko har soo chalta phirta dekh raha hoon
Kaisi bheed hai phir bhi khud ko tanha tanha dekh raha hoon
Asrar Zaidi
Wajood ke naseeb mein hai bhikari ban’na
pan zaat bhikari nahin ban sakhti
Wajood ka kaam hai maangna aur zaat ka kaam hai dena
Sab bhikari hai sab ko maangna padhta hai
Koi ishq maangta hai koi duniya maangta hai
Aur yeh jo sab nahin maangta woh khawaish ka khatam hona maangta hai
Ameer-e-Shehr GhareeboN ko Loot lata Hai
Kabhi Ba-hulia-e-Mazhab Kabhi Banaam-e-Watan
AHMED FARAZ
अमीर ए शहर ग़रीबों को लूट लेता है
कभी बा-हुलिया-ए-मज़हब कभी बा-नामें-वतन
अहमद फ़राज़
پیاس دریا کی نگاہوں سے چھپا رکھی ہے
ایک بادل سے بڑی آس لگا رکھی ہے
Piyas Darya Ki Nigahon Se Chopa Rakhi Hai
Aik Badal Se Badi Aas Laga Rakhi Hai
प्यास दरिया की निगाहों से छुपा रक्खी है
एक बादल से बड़ी आस लगा रक्खी है
ھم گداگر نہیں ، بس یونہی تمہارے آگے
ھاتھ پھیلایا ھُوا ، آنکھ جھکائی ھُوئی ھے
ظفر اقبال
Hum gada'gar nhen bas younhi tumhare aagy
Hath phelaya hua aankh jhukaai huai hai
Zafar Iqbal
پارساؤں کہ الم کیسے بیاں ہوں کہ انہیں
پیار ہوجائے تو اظہار نہیں کر سکتے
Parsaon ke aalam kaise bayan hon ke Unhen
Piyar hojaye Tou izhaar nahen kar sakte
آنکھوں میں پھر وہ خواب سرایت نہ کر سکے
ہم اُس سے ہٹ کے کوئی مُحبّت نہ کر سکے
جنگل بھی، دشت بھی تھا میسّر ہمیں مگر
ایسے ہیں بدنصیب کہ وحشت نہ کر سکے
ہم نے محبّتوں کو کئی سال تک پڑھا
پھر بھی ہم اِس پہ کوئی نصیحت نہ کر سکے
مہنگی پڑی سُکوں کی خرید و فروخت بھی
ہم کم شناس یہ بھی تجارت نہ کر سکے
افسوس آج پھر سے بروئے نسیمِ شب
سب مِل کے اِک دئیے کی حمایت نہ کر سکے
اُن کا بروزِ حشر الگ ہونا ہے حساب
اپنے قرار کی جو حفاظت نہ کر سکے
ہنس کر دعائے خیر کرو _ اُن کے واسطے
جو لوگ خود کو ہجر میں غارت نہ کر سکے
پیڑوں کو، پنچھیوں کو، سمندر کو، دشت کو
آوارگی کے بعد بھی عادت نہ کر سکے
جیسا سلوک وقت کا شوزب کے ساتھ تھا
مُمکن ہے اُس کی کوئی ملامت نہ کر سکے
شوزب حکیم
Ankhon mein phir wo khwab sarayet na kar sake
Hum us se hat ke koi muhabbat na kar sake
Jungle bhi, dasht bhi tha mayassir humen magar
Aise hain bad naseeb ke wehshat na kar sake
Hum ne muhabbaton ko kaiy sal tak padha
Phir bhi hum is pe koi naseehat na kar sake
Mehngi padi sukoon ki khareed o furokht bhi
Hum kam shanas ye bhi tijarat na kar sake
Afsos aj phir se ba ru e naseem e shab
Sab mil ke ek diye ki himayet na kar sake
Un ka ba roz e hashr alag hona hai hisab
Apne qarar ki jo hifazat na kar sake
Hans kar dua e khair karo un ke waste
Jo loag khud ko hijr mein gharat na kar sake
Pedon ko, panchhiyon ko, samundar ko, dasht ko
Awargi ke bad bhi adat na kar sake
Jaisa sulook waqt ka Shozib ke sath tha
Mumkin hai, us ki koi malamat na kar sake
Shozib Hakeem
یہ اکیلے پن کی اداسیاں
یہ فراق لمحے عذاب سے
کبھی دشتِ دل پہ آ رکیں
تیری چاھتوں کے سحاب سے
میں ھوں تجھ کو جاں سے عزیزتر
میں یہ کیسے مان لوں اجنبی
تیری بات لگتی ھے وھم سی
تیرے لفظ لگتے ھیں خواب سے
یہ جو میرا رنگ و روپ ھے
یونہی بے سبب نہیں ھے دوستو
میرے خوشبوؤں سے ھیں سلسلے
میری نسبتیں ھیں گلاب سے
اسے جیتنا ھے تو ھمنشیں
یونہی گفتگو سے نہ کام لے
کوئی چاند لاکے جبیں پہ رکھ
لا کوئی گہر تہہِ آب سے
وھی معتبر ھے میرے لیے
وہ جو حاصلِ دل و جان ھے
وہ جو باب تم نے چُرا لیا
میری زندگی کی کتاب سے
عہد پُختہ کیا رِندوں نے یہ پیمانے سے
خاک ہو جائیں گے نِکلیں گے نہ میخانے سے
میرے ساقی ہو عطا مُجھ کو بھی پیمانے سے
فیض پاتا ہے زمانہ ترے میخانے سے
یک بہ یک اور بھڑک اُٹھتا ہے سمجھانے سے
کوئی کیا بات کرے آپ کے دیوانے سے
رِند مِل مِل کے گلے روئے تھے پیمانے سے
جب مری لاش اُٹھائی گئی میخانے سے
مُجھ سے پُوچھے کوئی کیا مُجھ پہ جُنوں میں گُزری
قیس و فرہاد کے قِصّے تو ہیں افسانے سے
واعظِ شہر کی توبہ نہ کہیں ٹوٹی ہو
آج "ہُو حق" کی صدا آتی ہے مے خانے سے
كون يہ آگ لگا ديتا ہے، معلوم نہيں
روز اٹھتا ہے دھواں سا مرے كاشانے سے
ترکِ ثابت قدمی ایک قیامت ہو گی
اور گھِر جاؤ گے آلام میں گھبرانے سے
پا لیا آپ کو اِقرارِ مُحبت نہ کریں
بن گئی بات مری آپ کے شرمانے سے
رِند کے ظرف پہ ساقی کی نظر رہتی ہے
اِسے چُلّو سے پلا دی، اُسے پیمانے سے
شیخ کے ساتھ یہ رِندوں پہ قیامت ٹُوٹی
پینے والے بھی نِکالے گئے میخانے سے
باغباں پھونک، مگر شرط يہ ہے گلُشن ميں
آگ پھولوں پہ نہ برسے ميرے خَس خانے سے
اس سے بہتر نہ ملے فرشِ سكينت شايد
ہم پُكاريں گے اُنہيں بيٹھ كے ويرانے سے
بات سُنتے جو نصیرؔ آپ تو اِک بات بھی تھی
بات سُنتے نہیں کیا فائدہ سمجھانے سے
بے سہارا ہوں بُڑھاپے میں کہاں جاؤں نصیرؔ
اب جنازہ ہی اُٹھے گا مرا میخانے سے
ستاتے ہیں دلِ ناشاد کو پھر شاد کرتے ہیں
کرم کے رُوپ میں وہ آۓ دن بیدار کرتے ہیں
پسِ مُردن جو ہیں آسودہ خاک اُن کے کوچے میں
وہ اب کیوں اُن کی مٹّی اِس طرح برباد کرتے ہیں
دل اُن کا، جان اُن کی ، جو کہیں،تیار ہیں قاصد!
ﺫرا تم پوچھ لو اُن سے، وہ کیا ارشاد کرتے ہیں
یہ خنجر آزمائی اور تم ؟ توبہ ارے توبہ
چلو، چھوڑو، ہٹو، یہ کام تو جلّاد کرتے ہیں
رہی گنجائش اپنی اب نہ مسجد میں، نہ مندر میں
اُٹھو! اپنا الگ اک میکدہ آباد کرتے ہیں
یہ مانا ہو گئی ہے مُستقل دُوری ، مگر اب تک
وہ ہم کو یاد کرتے ہیں، ہم اُن کو یاد کرتے ہیں
نصیرؔ اچھا ہُوا جو کچھ ہُوا دنیاۓ الفت میں
مِرے احباب کیا ﺫکرِ دلِ ناشاد کرتے ہیں
پیر نصیر الدین نصیر
نَظر اُٹھی جِدھر بھی، ھَم نے اُن کو جَلوہ گر دیکھا
بَـہ قَـلبِ مُطمئِن دیکھا، بَـہ چَشــــــمِ مُعتبَر دیکھا
نـہ ھَـم کو دیکھ لے کوئی یـے اِطمینان کر دیکھا
اُنھیں دیکھا، مَگــــر پہلـے اِدھر دیکھا، اُدھر دیکھا
سِتــم جِھیلـے، سَمیٹـے غَم، لگا دی جان کی بازی
جو ھَم سـے ھو سَکا راہِ وفا میں ھَم نے کر دیکھا
وُھی ھَوں جَلوہ سَماں جِس طَــرف واعِظ! نَظر اُٹھے
اُنھِیں کو جَب نَھیں دیکھا تَو پِھر کیا اپنا سَر دیکھا
عَجب سَودا ھے بازارِ جَہاں میں دِل کا سَودا بھی
مُنــافع کم نَظــــــــر آیا، خَســارا بَیشتَر دیکھا
ھَماری وَحشتِ دِل کی نہ پُوچھـے داستاں کوئی
گئـے ھیں بَعد میں صِحرا کی جانِب، پہلے گھر دیکھا
ھَمیشہ اِحتـرامِ جَلوہ میں جُھکتی رھِیں آنکھیں
کبھی ھَم نے نَظر بَھر کر نہ اُن کو عُمر بَھر دیکھا
جو کل تک دُور تھے، وہ آج اپنے پاس بَیٹھے ھیں
نَصیرٓ ! اِخلاص کی باتوں کا ھَم نے یـے اثر دیکھا
بڑھ چلی دیوانگی ، اپنے سے ہیں بیگانہ ہم
اس نے کیا پھیری نگاہیں ، بن گئے افسانہ ہم
یہ تو ہم جس کے ہیں وہ جانے کہ کیا ہیں کیا نہ ہم
کچھ اگر ہیں تو بس خاکِ درِ جانانہ ہم
ٹھان لی ہے اب کے رندوں نے یہ اپنے دل کی بات
بزمِ ساقی میں پئیں گے آج بے پیمانہ ہم
گُل کِھلائے وحشتِ دل نے تو یہ عُقدہ کُھلا
وہ گلستاں تھا جسے سمجھا کیے ویرانہ ہم
بُھول جاتے ہیں جو اپنے عہد، اپنے قول کو
ایسے لوگوں سے نہیں رکھتے کبھی یارانہ ہم
جن سے بس صاحب سلامت تھی، اُنھیں اپنا لیا
غیر سب اپنے ہُوئے بس ایک ہیں بیگانہ ہم
اُن کی رسوائی کا ڈر اب پاؤں کی زنجیر ہے
جا نکلتے تھے کبھی ان کی طرف روزانہ ہم
ٹوٹتا ہے نشّہ ،اے پیر مغاں ! اک جام دے
پھر نہ یہ کہنا کہ تَلپَٹ کر گئے میخانہ ہم
مدّعا یہ تھا سنائیں گئے ہم اپنی داستاں
بےخودی میں کہہ گئے تجھ سے ترا افسانہ ہم
ہے ازل سے تعلّق اُن کے جلوؤں سے نصیر
لاکھ دُوری ہو، مگر وہ شمع ہیں، پروانہ ہم
کل نصیر اِک جام کا مِلنا ہمیں دشوار تھا
آج آنکھوں میں لئیے بیٹھے ہیں اِک میخانہ ہم
سید نصیر الدین نصیر گیلانی
پیر نصیر الدین نصیر
ہنس دئیے چمن میں گُل ، کس لئے خدا جانے
کیا کہا بہاروں نے ، بات یہ صبا جانے
وہ ہمیں الگ سمجھے ، وہ ہمیں جدا جانے
ہم جنہیں زمانے میں، اپنا آشنا جانے
اک چھُپی شئے کی، اصل کوئی کیا جانے
دردِ دل کا قصہ ہے ، کون دوسرا جانے
ہم تو آپ پر صدقے ، آپ ہم سے بیگانہ
ابتدا میں یہ عالم ، انتہا خدا جانے
میں تو ہوش کھو بیٹھا، دیکھ کر دمِ زینت
آئینے پہ کیا گزری، اس کو آئینا جانے
ہم نے ان سے جب پوچھا ، کیا ہوا ہمارا دل
ہنس کے چپ رہے پہلے ، پھر کہا، خدا جانے
تیرے در کے ٹکڑوں نے ، جس گدا کو پالا ہو
وہ کسی کو کیا سمجھے ، وہ کسی کو کیا جانے
آپ کیوں ہوئے مضطر ، آپ کیوں پریشاں ہیں
ہم پہ جو گزرتی ہے ، آپ کی بلا جانے
خلق کی نگاہوں میں ، میں برا سہی لیکن
آپ کیوں برا سمجھے ، آپ کیوں برا جانے
یہ شرف نصیر اس کی بارگہ میں کیا کم ہے
وہ تری دعا سن لے ، تیرا مدعا جانے
نہ سمجھا ہوں نہ سمجھایا گیا ہوں
بڑی الجھن میں الجھایا گیا ہوں
Na Samjha Hoon Na Samjhaya Gaya Hoon
Badi Uljhan Mein Uljhaya Gaya Hoon
سبب پوچھو نہ میری تشنگی کا
اک اک قطرے کو ترسایا گیا ہوں
Sabab Poocho Na Meri Tishnagi Ka
Ik Ik Qatre Ko Tarsaya Gaya Hoon
مجھے جو دیکھتے ہو اس زمیں پر
فلک سے توڑ کر لایا گیا ہوں
Mujhe Jo Daikhtay Ho Is Zameen Par
Falak Se Tod Kar Laya Gaya Hoon
کہاں اب ڈھونڈتے ہو خاک میری
ہوا کے ساتھ ہی آیا گیا ہوں
Kahan Ab Dhoondtay Ho Khaak Mer
Hawa Ke Saath Hi Aaya Gaya Hoon
سزائیں مجھ کو کیسی مل رہی ہیں
میں مجرم کس کا ٹھہرایا گیا ہوں
Sazaein Mujh Ko Kaisi Mil Rahi Hein
Main Mujrim Kis Ka Thehraya Gaya Hoon
شعور آئے کہاں سے میرے اندر
غلط جو راہ دکھلایا گیا ہوں
Shaour Aaye Kahan Se Mere Andar
Ghalat Jo Rah Dekhlaya Gaya Hoon
قربان آتش
Qurban Aatish
شبِ غم کی درازی زلفِ جاناں کون دیکھے گا
لگا کر تم سے دل خوابِ پریشاں کون دیکھےگا
Shab e Gham Ki Darazi Zulf e Janan Kon Dekhe Ga
Laga Kar Tum Se Dil Khuwab e Pareshan Kon Dekhe Ga
ہمیں بھی جلوہ گاہِ ناز تک لے کے چلو موسیٰ
تمہیں غش آ گیا تو حُسنِ جاناں کون دیکھے گا
Humein Bhi Jalwahgah e Naaz Tak Le Chalo Moosa
Tumhein Aash Aa Gaya Tou Husn e Janan Kon Dekhe Ga
میں خود اِقرار کر لوں گا کہ میں نے جان خود دی تھی
سرِمحشر بھلا تجھ کو پریشاں کون دیکھے گا
Main Khud Iqrar Kar Loonga Keh Main Ne Jaan Khud Di Thi
Sar e Mahshar Bhala Tujh Ko Pareshan Kon Dekhe Ga
پڑے ہیں تو پڑے رہنے دو میرے خون کے دھبے
تمہیں دیکھیں گے سب محشر میں داماں کون دیکھے گا
Paday Hein Tou Paday Rehne Do Mere Khoon Ke Dhabay
Tumhein Dekheingy Sab Mahshar Mein Daman Kon Dekhe Ga
جگر اب مے کدے میں آ گئے ہو تو مناسب ہے
اگر چپکے سے پی لو گے مسلماں کون دیکھے گا
JIGAR Ab Mai-Kaday Mein Aa Gaye Ho Tou Munasib Hai
Agar Chupke Se Pee Lo Gy Musalman Kon Dekhe Ga
جگر بسوانی
Jigar Biswani
جیتے جی کوچۂ دلدار سے جایا نہ گیا
اس کی دیوار کا سر سے مرے سایہ نہ گیا
کاو کاو مژۂ یار و دل زار و نزار
گتھ گئے ایسے شتابی کہ چھڑایا نہ گیا
وہ تو کل دیر تلک دیکھتا ایدھر کو رہا
ہم سے ہی حال تباہ اپنا دکھایا نہ گیا
گرم رو راہ فنا کا نہیں ہوسکتا پتنگ
اس سے تو شمع نمط سر بھی کٹایا نہ گیا
پاس ناموس محبت تھا کہ فرہاد کے پاس
بے ستوں سامنے سے اپنے اٹھایا نہ گیا
خاک تک کوچۂ دلدار کی چھانی ہم نے
جستجو کی پہ دل گم شدہ پایا نہ گیا
آتش تیز جدائی میں یکایک اس بن
دل جلا یوں کہ تنک جی بھی جلایا نہ گیا
مہ نے آ سامنے شب یاد دلایا تھا اسے
پھر وہ تا صبح مرے جی سے بھلایا نہ گیا
زیر شمشیر ستم میرؔ تڑپنا کیسا
سر بھی تسلیم محبت میں ہلایا نہ گیا
جی میں آتا ہے کہ کچھ اور بھی موزوں کیجے
درد دل ایک غزل میں تو سنایا نہ گیا
میر تقی میرؔ
Meer Taqi Meer
دلاور فگار
حسن پر اعتبار حد کر دی
آپ نے بھی فگارؔ حد کر دی
آدمی شاہکار فطرت ہے
میرے پروردگار حد کر دی
شام غم صبح حشر تک پہنچی
اے شب انتظار حد کر دی
ایک شادی تو ٹھیک ہے لیکن
ایک دو تین چار حد کر دی
زوجہ اور رکشا میں ارے توبہ
داشتہ اور بکار حد کر دی
چھ مہینے کے بعد نکلا ہے
آپ کا ہفتہ وار حد کر دی
گھر سے بھاگے تو کوئی بات نہیں
زندگی سے فرار حد کر دی
ایک مصرعے میں مثنوی لکھ دی
اس قدر اختصار حد کر دی
کیا مرصع غزل کہی ہے فگارؔ
آج تو تو نے یار حد کر دی
چند سکوں کی چمک سے جو بہل سکتا ہے
وہ کسی موڑ پہ بھی راہ بدل سکتا ہے
دھوپ سے اس کو بچاتے ہوئے کب سوچا تھا
میرا حاسد مرے سائے سے بھی جل سکتا ہے
عمر بھر روتا رہا آنکھ مگر نم نہ ہوئی
یہ وہ کوزہ ہے جو دریا بھی نگل سکتا ہے
صرف ظاہر پہ نہ جا دیکھ ذرا اندر بھی
سیپ کے سینے سے موتی بھی نکل سکتا ہے
پہلی پرواز سے گرنے پہ نہ دل چھوٹا کر
پر ملے ہیں تو کہیں پر بھی سنبھل سکتا ہے
میں ترے ہاتھ میں ہوں موم تو حیرت کیسی
اس حرارت میں تو پتھر بھی پگھل سکتا ہے
ان پہ الفاظ کا اسراف کروں کیوں عامرؔ
میرے چپ رہنے سے دل جن کا دہل سکتا ہے
محمد عامر جعفری
Muhammad Aamir Ja'afri
صدیوں کا انتظار دیا پَل کی آس نے
صدمے بہت اُٹھاۓ دلِ نا سپاس نے
وہ شخص نہ ملے گا کبھی بُھول جا اُسے
مُجھ سے کہا تھا ایک ستارہ شناس نے
دریا کا رَخ بدلتے ہی تہذیب مٹ گئی
تودے اُٹھاۓ ریت کے صحرا کی گھاس نے
کیوں کر پڑھوں کتاب تری کائنات کی
مَبہوت کر دیا ہے مجھے اِقتباس نے
پھولوں کو جانے کس لیے شبنم سے ہے گلہ
دریا نگل لیے ہیں سمندر کی پیاس نے
تہذیب نے اعداد کی پوشاک اوڑھ لی
برہنہ کر دیا ہے نئے اِس لباس نے
بدلیں نہ مگر آدمی کی عادتیں کبھی
ارشد سبق سکھاۓ بہت اتّہاس نے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ٢٦، ٢٠٢٣
چہرہ آنکھوں سے کبھی وہ ہُوا تحلیل نہیں
ایک خاکہ ہے ابھی ذہن میں تفصیل نہیں
ڈھونڈتی ہے میری آوارگی گلشن گلشن
ایک خوشبو جو کسی پُھول میں تحویل نہیں
تیری قدرت کا میں قائل ہوں مگر میرے خدا
دُنیا والوں کے مظالم کی بھی تاویل نہیں
مُجھکو کرنا ہے تَصوّر سے بھی آگے کا سفر
خاکی دُنیا یہ میری ہستی کی تکمیل نہیں
ہر گھڑی عشق کی فطرت ہے تغیّر ارشد
حُسن کرتا کبھی قانون کو تبدیل نہیں
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ٢٥، ٢٠٢٣
ذرا سی بات ہوئی اُن سے آج آنکھوں میں
ہزار شکوے دِکھے خوش مِزاج آنکھوں میں
دِکھائی ایک جھلک اُس نے بعد مدّت کے
اُداسیوں کا ابھی تک ہے راج آنکھوں میں
شب ِ فراق کے وہ سُرخ و کاسنی ڈورے
رنگوں کا خُوب ہے یہ اِمتزاج آنکھوں میں
قبول تھا نہ اُسے بھی جُدائی کا لمحہ
لِکھا ہوا تھا وہی احتجاج آنکھوں میں
وہ برسوں بعد مِلا پِھِر بھی پڑھ لئے ہم نے
فِراق راتوں کے سب اندراج آنکھوں میں
محبّتوں کے چُھپے راز کُھل گئے ارشد
اَدا سے کوئی ملا بََھر کے لاج آنکھوں میں
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ٢١، ٢٠٢٣
میں کوئی کام کروں یہ خطا نہیں کرتا
ترے خیال کو دل سے جُدا نہیں کرتا
ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی کا سوچا ہوا
کہ جیسا چاہتے ہیں ہم ہُوا نہیں کرتا
اُسے بُھلا نے کا یہ بھی تو اک طریقہ ہے
میں اُس کا ذکر کسی سے کیا نہیں کرتا
خدا سرشت بدل اتنی ابنِ آدم کی
کسی کو درد نہ دے گر بَھلا نہیں کرتا
میں ڈھونڈتا ہی رہا اپنی وجہِ ناکامی
کہ مجھ سے ہوتا نہیں یا خُدا نہیں کرتا
میں تیرے شہر سے گزرا ہوں بارہا لیکن
تری گلی سے گزرتے صدا نہیں کرتا
کہ ایک عُمر ہوئی اپنے آپ سے بچھڑے
میں خود سے ملنے کی ارشد دُعا نہیں کرتا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ١٦، ٢٠٢٣
اُداس آنکھوں میں آنسو چھپا کے دیکھا ہے
کسی نے آج ہمیں مسکرا کے دیکھا ہے
ابھی تو مرحلے آئیں گے اور حیرت کے
محبتّوں کو کبھی آزما کے دیکھا ہے
بہت حسین ہے شاید وہ سر زمینِ عدم
پلٹ کے آتا نہیں جس نے جا کے دیکھا ہے
ہے دکھ بچھڑنے کا ساقی سے یا خُمارِ اجَل
کہ میکدے کی طرف لڑکھڑا کے دیکھا ہے
فلک پہ کوئی بھی ارشد نہیں ہے آخر شب
ہمیں ستارے نے اک ٹِمٹِما کے دیکھا ہے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ١٣، ٢٠٢٣
بھول جاتا ہوں مگر معاف نہیں کر سکتا
ظالموں سے کبھی دل صاف نہیں کر سکتا
تلف کر دوں تری یادیں تری باتیں دل سے
میں محبّت میں یہ اسراف نہیں کر سکتا
مستحق ہو نہیں سکتا کسی اعزاز کا وہ
ایسا منصف کہ جو انصاف نہیں کر سکتا
چھوڑ دوں کیسے میں تہذیب و تمدن اپنا
میں یہ گستاخیٔ اسلاف نہیں کر سکتا
راہ دکھلاۓ گا کیوں کر جو شخص
روشنی اپنے ہی اطراف نہیں کر سکتا
ہم گلے اس سے نہیں ملتے ارشد
آئینہ دل کا جو شفّاف نہیں کر سکتا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pynsilvinia , U.S.A
جنوری ١٢، ٢٠٢٢
سرمــۂ چــشم غضب ، دانتــوں کی مسی آفت
دونــوں لائیں گی کـسی روز بـــلا ، ایک نہ ایک
Surma e Chisham Ghazab , Danton Ki Masi Aafat
Dono Laeingi Kisi Roz Bala , Aik Na Aik
جدھر سے گزرو دھواں بچھا دو, جہاں بھی پہنچو دھمال کر دو
تمھیں سیاست نے حق دیا ہے ہری زمینوں کو لال کر دو
Jidhar Se Guzro Dhuwaan Bicha Do , Jahan Bhi Pahoncho Dhamal Kar Do
Tumhein Siyasat Ne Haq Diya Hai , Hari Zameenon Ko Laal Kar Do
اپیل بھی تم، دلیل بھی تم، گواہ بھی تم، وکیل بھی تم
جسے بھی چاہو حرام کہہ دو، جسے بھی چاہو حلال کر دو
Apeel Bhi Tum , Daleel Bhi Tum , Gawah Bhi Tum , Wakeel Bhi Tum
Jise Bhi Chaho Haram Keh Do , Jise Bhi Chaho Halaal Kar Do
راحت اندوری
Rahat Indori
ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا
ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا
ایک صحرا سے سمندر کا گزارنا کیسا ؟
اے میرے دل نا پریشان ہو ، تنہا ہو کر
وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا ، بچھڑنا کیسا ؟
لوگ کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو
میں تو ویران سا جنگل تھا ، اُجاڑْنا کیسا ؟
دیکھنے میں تو کوئی درد نہیں ، دکھ بھی نہیں
پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا اُبھَرنا کیسا ؟
بے وفا کہنے کی جرات بھی نا کرنا اس کو
اس نے اقرار کیا کب تھا ، مکرنا کیسا ؟
کیسے بُھولوں میں وہ آواز جسے سُنتے ہی
بُھوک مٹتی تھی، سماعت کو سکوں ملتا تھا
Kaise bhooloon main wo awaz jise sunte hi
Bhook met-ti thi, sama’at ko sukoon milta tha
پکڑے جانے والے چوروں نے دیے ہیں جو بیان
اُن بیانوں پر تو پہرے دار پکڑے جائیں گے
Pakday Jane Wale Choron Ne Diye Hein Jo Bayan
Un Bayanon Par Tou Pehre Dar Pakday Jaeingy
رحمان فارس
Rehman Faris
چاند اترا ہے آج پہلو میں
سیج پھولوں سےمیری بھردو نا
Chand Utra Hai Aaj Pehlo Mein
Saij Phoolon Se Meri Bhar Do Na
شیزا جلالپوری
Sheeza Jalalpori
تینوں جیون کہہ بیٹھی واں
ویکھیں کدرے مار نہ دیویں
مینوں جت دا مال سمجھ کے
اگے کدرے ہار نہ دیویں
Tainu jeevan keh baithi van
Wekheen kidre maar na deveen
Mainu jit da mal samajh ke
Agge kidre haar na deveen
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
ﻭﮦ ﺍﮐﺜﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
ﭘﮭﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺟﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Woh Aksar Mujhe Khud Se Bhi Tod Deta Hai
Phir Muskurata Hoa Aata Hai Khud Hi Jod Deta Hai
❤( ﻭَﺍَﻧَّﻪٝ ﻫُﻮَ ﺍَﺿْﺤَﻚَ ﻭَﺍَﺑْﻜٰﻰ❤
ﻭﮦ ﮨﻨﺴﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮨﯽ ﺭﻻﺗﺎ ﮨﮯ ... ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ )
ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﺠﺐ ﻧﻤﯽ ﺳﯽ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﻨﺴﺘﯽ ﻗﻮﺱ ﻗﺰﺡ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Pehle Meri Aankhon Mein Ajab Nami See Bharta Hai
Phir Un Mein Hansti Qous o Qazah Chod Deta Hai
❤( ﻓﺎﻥ ﻣﻊ ﺍﻟﻌﺴﺮ ﯾﺴﺮﺍ ... ﺍﻥ ﻣﻊ ﺍﻟﻌﺴﺮ ﯾﺴﺮﺍ )❤
ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻓﺰﺩﮦ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﯾﻘﯿﻦ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﮔﺮ ﺑﺪﮔﻤﺎﮞ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﭘﮑﮍ، ﺟﮭﻨﺠﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Main Khofzadah Hoon Tou Mujh Mein Yaqeen Bharta Hai
Gar Bad-Guman Hoon Tou Pakad , Jhanjhod Deta Hai
❤( ﺍﻣﻦ ﯾﺠﯿﺐ ﺍﻟﻤﻀﻄﺮ .. ﻭﮬﻮ ﻣﻌﮑﻢ ﺍﯾﻦ ﻣﺎ ﮐﻨﺘﻢ )❤
ﮐﺒﮭﯽ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻋﺠﺐ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﺎ ﻋﺎﻟﻢ
ﮐﺒﮭﯽ ﺷﻮﺭ ﺍﮎ ﻋﺠﺐ ﺳﺎ ﻭﮦ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Kabhi Aata Karta Hai Ajab Sukoon Ka Aalam
Kabhi Shor Ik Ajab Sa Woh Chod Deta Hai
❤( ﺍﻻ ﺑﺬﮐﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻄﻤﺌﻦ ﺍﻟﻘﻠﻮﺏ )❤
ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺗﮭﮑﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻧﺌﯽ ﺩﻭﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Kabhi Apni Chah Mein Mujhe Be-Had Thaka Deta Hai
Phir Mujhe Usko Paane Ki Nayi Dod Deta Hai
❤( ﻭﺍﻟﯽ ﺭﺑﮏ ﻓﺎﺭﻏﺐ ﻓﻔﺮﻭﺍ ﺍﻟﯽ ﺍﻟﻠﮧ )❤
ﻣﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺑﺲ ﺍﺳﯽ ﮐﺎ ﮨﻮﮞ
ﯾﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺟﺐ ﺳﻨﮯ ﺍﻣﺘﺤﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Main Usi Tha , Bas Usi Ka Hoon
Ye Mujh Se Jab Sunay Imtehan Aur Deta Hai
❤( ﺍﻧﺎ ﻟﻠﮧ ﻭﺍﻧﺎ ﺍﻟﯿﮧ ﺭﺍﺟﻌﻮﻥ )❤
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺖ ﺑﻨﻮﺍﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﮐﻮ
ﭘﮭﺮ ﺧﻮﺩ ﺟﻠﻮﮦ ﮔﺮ ﮨﻮ، ﺭﻭﺑﺮﻭ ﺍﺳﮯ ﭘﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Kabhi Butt Banwata Hai Mujh Se Meri Aazmaesh Ko
Phir Khud Jalwagar Ho , Roo-Ba-Roo Usay Phod Deta Hai
❤( ﻻ ﺍﻟﮧ ﺍﻻ ﺍﻟﻠﮧ .. ﺍﻟﮭﮑﻢ ﺍﻟﮧ ﻭﺍﺣﺪ ﻻ ﺍﻟﮧ ﺍﻻﮬﻮ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﺮﺣﯿﻢ )❤
ﺍﺷﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﮦ، ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﭼﻨﺘﺎ ﮨﮯ
ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮏ ﺍﮔﺮ ﺟﺎﺅﮞ، ﺍﮎ ﻧﯿﺎ ﻣﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Ashk Mere Woh , Badi Muhabbat Se Chunta Hai
Main Thak Agar Jaoun , Ik Naya Mod Deta Hai
❤( ﺭﺏ ﺍﻧﯽ ﻣﻐﻠﻮﺏ ﻓﺎﻧﺘﺼﺮ . ﺣﺴﺒﻨﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﻧﻌﻢ ﺍﻟﻮﮐﯿﻞ .. ﻧﻌﻢ ﺍﻟﻤﻮﻟﯽ ﻭ ﻧﻌﻢ ﺍﻟﻨﺼﯿﺮ . ﻭﻟﺴﻮﻑ ﯾﻌﻄﯿﮏ ﺭﺑﮏ ﻓﺘﺮﺿﯽ )❤
ﺟﺐ ﺗﮭﺎﻣﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﻮ ﺑﮭﻼ ﻓﮑﺮ ﮨﻮ ﮐﯿﺴﯽ
ﺑﺲ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﻭﮦ، ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺯﻭﺭ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ
Jab Thama Hai Mera Haath Tou Bhala Fikar Ho Kaisi
Bas Is Baat Par Woh , Hamaisha Zor Deta Hai
❤(ﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﻊ ﺍﻟﺼﺎﺑﺮﯾﻦ .. ﻭﺍﻟﻠﮧ ﯾﺤﺐ ﺍﻟﻤﺘﻮﮐﻠﯿﻦ)❤
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo