Posts

Showing posts with the label SONGS (LYRICS)

Panchi Banon Udti Phiron Mast Gagan Mein Aaj Main Azad Hon Dunya Ke Chaman Mein

Image
پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں Panchi Banon Udti Phiron Mast Gagan Mein Aaj Main Azad Hon Dunya Ke Chaman Mein میرے جیون میں چمکا سویرا ہو مٹا دل سے وہ غم کا اندھیرا ہرے کھیتوں میں گائے کوئی لہرا یہاں دل پر کسی کا نہ پہرا رنگ بہاروں نے بھرا میرے جیون میں آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں دل یہ چاہے بہاروں سے کھیلوں گوری ندیا کی دھاروں سے کھیلوں چاند سورج ستاروں سے کھیلوں اپنی باہوں میں آ کاش لے لوں بڑھتی چلوں گاتی چلوں اپنی لگن میں آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں میں تو اوڑھوں گی بادل کا آ نچل میں تو پہنوں گی بجلی کی پائل چھین لوں گی گھٹاؤں سے کاجل میرا جیون ہے ندیا کی ہلچل دل سے میرے لہر اٹھے ٹھنڈی پون میں آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں حسرت جے پوری Hasrat Jaipori

Tujhe Apne Dil Se Main Kaise Bhula Doon Teri Yaad Hi Tou Meri Zindagi Hai

Image
     تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلادون تیری یاد ہی تو میری زندگی ہے Tujhe Apne Dil Se Main Kaise Bhula Doon Teri Yaad Hi Tou Meri Zindagi Hai تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلادون تیری یاد ہی تو میری زندگی ہے۔ تجھے کیا خبر ہے کہ تجھ سے بچھڑ کر تڑپ کر ہر اک پل گزارا ہے میں نے۔ جدائی کے غم سے پریشان ہو کر کئی بار تجھے کو پکارا ہے میں نے۔ صدا دے رہا ہے تجھے پیار میرا میری زندگی تو کہاں کھو گئی ہے۔ تجھے بھول جانا نہیں میرے بس میں مجھے درد دے کر چلے جانے والے۔ تیرے غم سے دامن میں کیسے چھڑا لوں ہر اک بات پر مجھے کو یاد آنے والے۔ ان آنکھوں میں ہر دم چلے گا تیرا غم کبھی نہ بجھے جو یہ وہ روشنی ہے۔ تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلادون تیری یاد ہی تو میری زندگی ہے

Mere Rashk e Qamar , Tu Ne Pehli Nazar Jab Nazar Se Milai , Maza Aa Gaya Barq See Gir Gai , Kam Hi Kar Gai , Aag Aisi Lagai Maza Aa Gaya

Image
میرے رشک قمر، تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی، مزہ آ گیا برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی مزہ آ گیا Mere Rashk e Qamar , Tu Ne Pehli Nazar Jab Nazar Se Milai , Maza Aa Gaya Barq See Gir Gai , Kam Hi Kar Gai , Aag Aisi Lagai Maza Aa Gaya جام میں گھول کر حسن کی مستیاں چاندنی مسکرائی مزہ آ گیا چاند کے سائے میں اے مرے ساقیا، تو نے ایسی پلائی، مزہ آ گیا نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگا میکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی، مزہ آ گیا بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی آنکھ ان کی لڑی یوں مری آنکھ سے، دیکھ کر یہ لڑائی مزہ آ گیا آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر، سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر اس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جھکائی مزہ آ گیا شیخ‌ صاحب کا ایمان بک ہی گیا، دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیا آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے، لٹ گئی پارسائی مزہ آ گیا اے فناؔ شکر ہے آج بعد فنا اس نے رکھ لی مرے پیار کی آبرو اپنے ہاتھوں سے اس نے مری قبر پہ چادر گل چڑھائی، مزہ آ گیا فناؔ بلند شہری Fana Buland Shehri

Onchay Parbat,Neelay Sagar Pagal Barish,Tum Aur Main

Image
اونچے پربت، نیلے ساگر پاگل بارش، تُم اور میں Onchay Parbat,Neelay Sagar Pagal Barish,Tum Aur Main کالے بادل، رم جھم بارش نیلا آنچل تُم اور میں مہندی، خوشبو، کاجل، آنچل بند ہتھیلی تُم اور میں دُور کہیں بارش میں بھیگی پیلی سرسوں، تُم اور میں جب تُو چھیڑے زُلفیں میری چندن خوشبو تُم اور میں جنگل میں کوئی چھوٹا سا گھر مٹی چولہا تُم اور میں ہر راہ، ہر سُو پھیلی خوشبو بارش، بادل، تُم اور میں کندھا تیرا اور سر میرا پاگل سی چُپ، تُم اور میں  

Aseer e Panja e Ahd e Shabab Kar Ke Mujhe Kahan Gaya Mera Bachpan Kharab Kar Ke Mujhe

Image
‏اسیرِ پنجۂ عہدِ شباب کر کے مجھے کہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے Aseer e Panja e Ahd e Shabab Kar Ke Mujhe Kahan Gaya Mera Bachpan Kharab Kar Ke Mujhe کسی کے دردِ محبت نے عمر بھر کے لیے خدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے یہ ان کے حسن کو ہے صورت آفریں سے گلہ غضب میں ڈال دیا لا جواب کر کے مجھے وہ پاس آنے نہ پائے کہ آئی موت کی نیند نصیب سو گئے مصروف خواب کر کے مجھے مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمت کریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے میں ان کے پردۂ بیجا سے مر گیا مضطرؔ انہوں نے مار ہی ڈالا حجاب کر کے مجھے مضطرؔ خیر آبادی Maztar Khairabadi

Chupke Chupke Raat Din Aansoo Bahana Yaad Hai Hum Ko Ab Tak Aashiqi Ka Woh Zamana Yaad Hai

Image
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے Chupke Chupke Raat Din Aansoo Bahana Yaad Hai Hum Ko Ab Tak Aashiqi Ka Woh Zamana Yaad Hai با ہزاراں اضطراب و صد ہزاراں اشتیاق تجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ہے بار بار اٹھنا اسی جانب نگاہ شوق کا اور ترا غرفے سے وہ آنکھیں لڑانا یاد ہے تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بیباک ہو جانا مرا اور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونہ دفعتاً اور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرا اور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ہے تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو از راہ لحاظ حال دل باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھا سچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانہ یاد ہے غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے آ گیا گر وصل کی شب بھی کہیں ذکر فراق وہ ترا رو رو کے مجھ کو بھی رلانا یاد ہے دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے آج تک نظروں میں ہے وہ صحبت راز و نیاز اپنا جانا یاد ہے تیرا بلانا یاد ہے م...

Ze Hal e Miskeen Makan Ba Ranjish Bahal e Hijran Bechara Dil Hai

Image
ذی حالِ مِسکیں مکن بہ رَنجش بحالِ ہجراں بیچارہ دِل ہے Ze Hal e Miskeen Makan Ba Ranjish Bahal e Hijran Bechara Dil Hai سُنائی دیتی ہے جس کی دَھڑکن تمہارا دِل یا ہمارا دِل ہے وہ آ کے پہلو میں ایسے بیٹھے کہ شام رنگین ہو گئی ہے زرا زرا سی کِھلی طبیعت ذرا سی غمگین ہو گئی ہے کبھی کبھی شام ایسے ڈھلتی ہے کہ جیسے گُھونگھٹ اُتر رہا ہے تمہارے سینے سے اُٹھتا دُھواں ہمارے دِل سے گزر رہا ہے یہ شَرم ہے ٫ یا حَیا ہے ٫ کیا ہے؟ نظر اُٹھاتے ہی جُھک گئی ہے تمہاری آنکھوں پہ گِر کے شبنم ہماری پلکوں پہ رُک گئی ہے عجیب ہیں دِل کے زخم یارو نہ ہوں تو مشکل ہے جینا اِس کا جو ہو تو ہر دَرد ایک ہیرا ہر ایک غم ہے نگینہ اِس کا گُلزار Gulzar

Har Zulam Tera Yaad Hai

Image
Har Zulam Tera Yaad Hai Sahil pay kharay ho tumhain kya gham , chalay jana Sahil pay kharay ho tumhain kya gham , chalay jana Main doob raha hoon , abhi duba to naheen hoon Main doob raha hoon , abhi duba to naheen hoon Aye wada faramosh , main tujhsa to naheen hoon Har Zulm tera yaad hai , bhula to naheen hoon Har Zulm tera yaad hai , bhula to naheen hoon Aye wada faramoosh , main tujhsa to naheen hoon Chup chaap sahi maslehatan , waqt kay hathoon Chup chaap sahi maslehatan , waqt kay hathoon Majboor sahi, waqt se hara to naheen hoon Majboor sahi, waqt se hara to naheen hoon Ae wada faramoosh , main tujhsa to naheen hoon

Kab Mera Nasheman Ahl ChamanGulshan Mein Gawara Karte Hein Ghunchay Apni Aawazon Mein Bijly Ko Pukara Karte Hein

Image
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں Kab Mera Nasheman Ahl ChamanGulshan Mein Gawara Karte Hein Ghunchay Apni Aawazon Mein Bijly Ko Pukara Karte Hein اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی واللہ تم اٹھ کے آ نہ سکے دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں بے وجہ نہ جانے کیوں ضد ہے ان کو شب فرقت والوں سے وہ رات بڑھا دینے کے لیے گیسو کو سنوارا کرتے ہیں پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں ہے بھی تو فقط رسوائی کا تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں تاروں کی بہاروں میں بھی قمرؔ تم افسردہ سے رہتے ہو پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں قمر جلالوی Qamar Jalavi

Chap Tilak Sab Cheen Li Re Mose Naina Milayeke Apni Chub Bataeingy Jo Main Pee Ke Paas Gayi

Image
چھاپ تلک سب چھین لی  رے مو سے نینا ملائیکے اپنی چھب بنائیکے جو میں پی کے پاس گئ جو چھب دیکھی پیا کی تو اپنی بھول گئ Chap Tilak Sab Cheen Li Re Mose Naina Milayeke Apni Chub Bataeingy Jo Main Pee Ke Paas Gayi Jo Chub Daikhi Piya Ki Tou Apni Bhool Gayi I gave up my bridal finery when I exchanged glances of love with you.I went to my Love as a properly made-up Bride but when I saw His visage, I forgot my own. تو ملا بھی ہے ، تو جدا بھی ہے تیرا کیا کہنا تو صنم بھی ہے تو خدا بھی ہے تیرا کیا کہنا Tu Mila Bhi Hai , Tu Khuda Hai Tera Kia Kehna Tu Sanam Bhi Hai Tu Khuda Bhi Hai Tera Kia Kehna You are one with me; and you are separate.You are a lover, you are God as well.You are truly unique. جو تو مانگے رنگ کی رنگائ مورا جوبن گروی رکھ لے بل بل جاؤں میں تورے رنگ رجوا اپنی سی رنگ دینی رے توسے نینا ملائیکے Jo Tu Mangy Rang Ki Rangaai Mora Joban Garvi Rakh Ke Bal Bal Jaoun Main Tory Rang Rajwa Apni See Rang Deeni Re Tose Naina Milayeke If you demand something in return for my scarf, keep my you...

Daikha Jo Chehra Tera Mousam Bhi Piyara Laga Kanon Mein Jhumka Tera Hum Ko Sitara Laga

Image
دیکھا جو چہرہ ترا موسم بھی پیارا لگا کانوں میں جھمکاترے ہم کو ستارا لگا Daikha Jo Chehra Tera Mousam Bhi Piyara Laga Kanon Mein Jhumka Tera Hum Ko Sitara Laga کلیاں کھلا دیتی ہے اک مسکراہٹ تری نغمے جگا دیتی ہے ہلکی سی آہٹ تری تیرے لئے منتظر ہر اک نظارہ لگا یہ بھیگی زلفیں تیری جیسے گگن میں گھٹا یہ مہکی سانسیں تیری جیسے چمن میں ہوا تیرے بنا یہ جہاں بے رنگ سارا لگا شاعر نامعلوم Shair Na Maloom

Hawa Bhi Khushgawar Hai Gulon Peh Bhi Bahar Hai

Image
ہوا بھی خوش گوار ہے گلوں پہ بھی نکھار ہے Hawa Bhi Khushgawar Hai Gulon Peh Bhi Bahar Hai ترنم ہزار ہے بہار پر بہار ہے کہاں چلا ہے ساقیا ادھر تو لوٹ ادھر تو آ ارے یہ دیکھتا ہے کیا اٹھا سبو سبو اٹھا سبو اٹھا پیالہ بھر پیالہ بھر کے دے ادھر چمن کی سمت کر نظر سماں تو دیکھ بے خبر وہ کالی کالی بدلیاں افق پہ ہو گئیں عیاں وہ اک ہجوم مے کشاں ہے سوئے مے کدہ رواں یہ کیا گماں ہے بد گماں سمجھ نہ مجھ کو ناتواں خیال زہد ابھی کہاں ابھی تو میں جوان ہوں عبادتوں کا ذکر ہے نجات کی بھی فکر ہے جنون ہے ثواب کا خیال ہے عذاب کا مگر سنو تو شیخ جی عجیب شے ہیں آپ بھی بھلا شباب و عاشقی الگ ہوئے بھی ہیں کبھی حسین جلوہ ریز ہوں ادائیں فتنہ خیز ہوں ہوائیں عطر بیز ہوں تو شوق کیوں نہ تیز ہوں نگار ہائے فتنہ گر کوئی ادھر کوئی ادھر ابھارتے ہوں عیش پر تو کیا کرے کوئی بشر چلو جی قصہ مختصر تمہارا نقطۂ نظر درست ہے تو ہو مگر ابھی تو میں جوان ہوں یہ گشت کوہسار کی یہ سیر جوئے بار کی یہ بلبلوں کے چہچہے یہ گل رخوں کے قہقہے کسی سے میل ہو گیا تو رنج و فکر کھو گیا کبھی جو بخت سو گیا یہ ہنس گیا وہ رو گیا یہ عشق کی کہانیاں یہ رس بھری جوا...

Neeyat Shouq Bhar Na Jaye Kahein Tu Bhi Dil Se Utar Na Jaye Kahein

Image
نیت شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں Neeyat Shouq Bhar Na Jaye Kahein Tu Bhi Dil Se Utar Na Jaye Kahein آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد آج کا دن گزر نہ جائے کہیں نہ ملا کر اداس لوگوں سے حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں ناصرؔ کاظمی Nasir Kazmi

Gar Tum Haseen Na Hoty Hum Meharban Na Hoty

Image
گر تم حسیں نہ ہوتے ہم مہرباں نہ ہوتے Gar Tum Haseen Na Hoty Hum Meharban Na Hoty سرکار چپ نہ ہوتے جو قدر داں نہ ہوتے آپس میں مل نہ جائیں تکرار کرتے کرتے اقرار کر نہ بیٹھو انکار کرتے کرتے یہ آس گر نہ ہوتی ہم بے زباں نہ ہوتے ہے جرم پیار کرنا تو شوق سے سزا دو ورنہ نظر چرا کے تھوڑا سا مسکر دو یہ پیار گر نہ ہوتا دونوں جہاں نہ ہوتے طوفان سامنے ہے اور ساتھ ہے کنارا اب اور بڑھ گیا ہے کچھ حوصلہ ہمارا تم راز کیوں چھپاتے جو راز داں نہ ہوتے فیاض ہاشمی Fayaz Hashmy

Gham Hai Ya Khushi Hai Tu Meri Zindagi Hai Tu

Image
غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو Gham Hai Ya Khushi Hai Tu Meri Zindagi Hai Tu آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی ہے تو میری رات کا چراغ میری نیند بھی ہے تو میں خزاں کی شام ہوں رت بہار کی ہے تو دوستوں کے درمیاں وجہ دوستی ہے تو میری ساری عمر میں ایک ہی کمی ہے تو میں تو وہ نہیں رہا ہاں مگر وہی ہے تو ناصرؔ اس دیار میں کتنا اجنبی ہے تو ناصرؔ کاظمی

Chalo Ik Bar Phir Se Ajnabi Ban Jaein Hum Donon Na Main Tum Se Koi Umeed Rakhon Dil Nawazi Ki

Image
ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ "سدھا ملہوترہ" کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ اسی دوران "سدھا ملہوترہ" سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر "سدھا ملہوترہ" کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے "سدھا" کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی۔ "سدھا ملہوترہ" کی ضد پر ہی ساحر اس کی منگنی میں شریک ہوئے اور انہوں نے وہاں بھری محفل میں اپنی مشہور زمانہ نظم "خوبصورت موڑ (چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں)" سنائی جسے سن کر "سدھا ملہوترہ" دلہن بنی زار وقطار روتی رہی چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی Chalo Ik Bar Phir Se Ajnabi Ban Jaein Hum Donon Na Main Tum Se Koi Umeed Rakhon Dil Nawazi Ki   نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے Na Tum Meri Taraf Daikho Ghalat Andaz Nazron Se Na Mere Dil Ki Dhadkan Ladkadaye Meri Baton Se   نہ ظاہر ہ...

Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khayal Aata Hai Keh Zindagi Teri Zulfon Ki Naram Chhaoun Mein

Image
   کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی یہ تیرگی جو مری زیست کا مقدر ہے تری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھی عجب نہ تھا کہ میں بیگانۂ الم ہو کر ترے جمال کی رعنائیوں میں کھو رہتا ترا گداز بدن، تیری نیم باز آنکھیں اِنھیں حسین فسانوں میں محو ہو رہتا پکارتیں مجھے جب تلخیاں زمانے کی ترے لبوں سے حلاوت کے گھونٹ پی لیتا حیات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میں گھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتا مگر یہ ہو نہ سکا مگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے کہ تو نہیں، ترا غم، تری جستجو بھی نہیں گزر رہی ہے کچھ اِس طرح زندگی جیسے اِسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیں زمانے بھر کے دکھوں کو لگا چکا ہوں گلے گزر رہا ہوں کچھ انجانی رہگزاروں سے مہیب سائے مری سمت بڑھتے آتے ہیں حیات و موت کے پرہول خارزاروں میں نہ کوئی جادۂ منزل، نہ روشنی کا سراغ بھٹک رہی ہے خلاؤں میں زندگی میری اِنہی خلاؤں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کر میں جانتا ہوں مری ہم نفس، مگر یونہی کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے ساحر لدھیانوی

Muhabbat ki jhooti adaon pe sahib jawani lutane ki koshish na karna Bare be muravvat hain ye husn wale, kahin dil lagane ki koshish na karna

Image
محبت کی جھوٹی اداؤں پہ صاحب جوانی لٹانے کی کوشش نہ کرنا بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے، کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا Muhabbat ki jhooti adaon pe sahib jawani lutane ki koshish na karna Bare be muravvat hain ye husn wale, kahin dil lagane ki koshish na karna   ہنسی آتی ہے اپنی بربادیوں پر نہ یوں پیار سے دیکھیے بندہ پرور مِرے دل کے زخموں کو نیند آ گئی ہے، انہیں تم جگانے کی کوشش نہ کرنا Hansi ati hai apni barbadiyon par na youn pyar se dekhhiye banda parwar Mere dil ke zakhmon ko neend aa gaiy hai, inhen tum jagane ki koshish na karna   محبت تو ہے ایک کاغذ کی ناؤ، اُدھر بہتی ہے جس طرف ہو بہاؤ نظر کے بھنور میں نہ تم ڈوب جاؤ، نگاہیں ملانے کی کوشش نہ کرنا Muhabbat to hai aik kaghaz ki nao udhar behti hai jis taraf ho bahao Nazar ke bhanwar mein na tum doob jao, nigahen milane ki koshish na karna   ٹھہر جاؤ آنکھوں میں تھوڑا سا دم ہے، تمہیں دیکھ لیں ورنہ حسرت رہے گی بناتے رہے ہو ہمیں زندگی بھر مگر اب بنانے کی کوشش نہ کرنا Thehr jao ankhon mein thora sa dam hai, tumhen dekh len warn...

Mere Rashk e Qamar , Tu Ne Pehli Nazar Jab Nazar Se Milaai Mazah Aa Gaya

Image
میرے رشک قمر، تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی، مزہ آ گیا برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی، مزہ آ گیا جام میں گھول کر حسن کی مستیاں چاندنی مسکرائی، مزہ آ گیا چاند کے سائے میں اے مرے ساقیا تو نے ایسی پلائی، مزہ آ گیا نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگا میکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی، مزہ آ گیا بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی آنکھ ان کی لڑی یوں مری آنکھ سے دیکھ کر یہ لڑائی مزہ آ گیا آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر اس نے شرما کے میرے سوالات پر ایسے گردن جھکائی، مزہ آ گیا شیخ‌ صاحب کا ایمان بک ہی گیا دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیا آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لٹ گئی پارسائی، مزہ آ گیا اے فناؔ شکر ہے آج بعد فنا اس نے رکھ لی مرے پیار کی آبرو اپنے ہاتھوں سے اس نے مری قبر پہ چادر گل چڑھائی، مزہ آ گیا فنا بلند شہری

Za haal e miskeen makun taghaful duraye naina, banaye batiyan Ke taab e hijran nadaram ay jan, na le ho kahe lagaye chhatiyan

Image
زحالِ مسکیں مکن تغافل دُرائے نیناں بنائے بتیاں کہ تابِ ہجراں ندارم اے جاں، نہ لے ہو کاہے لگائے چھتیاں Za haal e miskeen makun taghaful duraye naina, banaye batiyan Ke taab e hijran nadaram ay jan, na le ho kahe lagaye chhatiyan   شبانِ ہجراں دراز چوں زلف و روزِ وصلت چوں عمرِ کوتاہ سکھی، پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں Shaban e hijran daraz choon zulf o roz e waslat choon umr e kotah Sakhhi, piya ko jo main na dekhoon to kaise kaatoon andheri ratiyan   یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم ببرد تسکیں کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں Yakayak az dil do chashm jadu basad farebam baberd e taskeen Kise padi hai jo ja sunawe pyare pi ko hamari batiyan   چوں شمعِ سوزاں، چوں ذرہ حیراں ہمیشہ گریاں بہ عشق آں ما نہ نیند نیناں، نہ انگ چیناں، نہ آپ آویں نہ بھیجیں پتیاں Choon shama sozan, choon zarra hairan hamesha giriyan ba ishq aan ma Na neend naina, na ang chainan, na ap awen na bhejen patiyan