نام:ذوالقر نین حسنی تاریخ پیدائش: 2 ستمبر 1982 جائے پیدائش: سرگودھا موجودہ شہر: اسلام آباد شعری سفر:گھر کا ماحول ادبی تھا تو ادب سے لگاؤ بچپن سے ہو گیا اور لکھنے کا آغاز اسکول کے دور سے کیا۔ بلا عنوان میں راستہ ہوں مگر مسافر تری محبت میں مبتلا ہوں تمھارے قدموں کا لمس میری ہزار صدیوں کی پائمالی کا معجزہ ہے ڈرا ہوا ہوں تمھارے ذاد۔ سفر سے لگتا ہے تم نے رستے پہ چھوڑنا ہے عجیب تر ہے تمھاری منزل سے تھوڑا پہلے مجھے بھی دریا میں ڈوبنا ہے ************* سبک خرام خیالوں سے جان چھوٹ گئی لو میرے پاؤں کی زنجیر آج ٹوٹ گئی تو میرے سامنے ہتھیار پھینک کے رویا یہی ادا تو دل تار تار لوٹ گئی ہمارے بچے بڑھاپے کو جلد پہنچیں گے وبا سی کوئی مری بستیوں میں پھوٹ گئی اے رفتگاں تمہیں آئندگی سے کیا خطرہ عجیب سوچ یہاں تازگی سے روٹھ گئی متاعِ عشق بھی حسنی سنبھالنا سیکھو نگاہ یار میں یہ واردات جھوٹ گئی ************* تو کڑی دھوپ کا ستارہ ہے تیرا ہونا مجھے گوارہ ہے اک سمندر میں ڈوب جانے تک یہ ہتھیلی بھی تو کنارہ ہے پس دی...