Bahar Rut Mein Ujad Rasty Taka Karogy Toh Ro Pado Gy
بہار رُت میں اجاڑ رستے تکا کرو گے تو رو پڑو گے Bahar Rut Mein Ujad Rasty Taka Karogy Toh Ro Pado Gy کسی سے ملنے کو جب بھی محسن سجا کرو گے تو رو پڑو گے تمھارے وعدوں نے یار مجھ کو تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے کے زندگی میں جو پھر کسی سے دغا کرو گے تو رو پڑو گے میں جانتا ہوں میری محبت اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسی کے چاند راتوں میں اب کسی سے ملا کرو گے تو رو پڑو گے برستی بارش میں یاد رکھنا تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں کسی ولی کے مزار پر جب دعا کرو گے تو رو پڑو گے محسن نقوی Mohsin Naqvi