Posts

Showing posts with the label Poet Sahir Ludhianvi

Ly Dy Ke Apne Paas Faqat Ik Nazar Toh Hai Kion Dekhein Zindagi Ko Kisi Ki Nazar Se Hum

Image
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہے کیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم Ly Dy Ke Apne Paas Faqat Ik Nazar Toh Hai Kion Dekhein Zindagi Ko Kisi Ki Nazar Se Hum ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Main Ne Jis Waqt Tujhe Pehle Pehal Daikha Tha Tu Jawani Ka Koi Khuwab Nazar Aai Thi

Image
میں نے جس وقت تجھے پہلے پہل دیکھا تھا تو جوانی کا کوئی خواب نظر آئی تھی Main Ne Jis Waqt Tujhe Pehle Pehal Daikha Tha Tu Jawani Ka Koi Khuwab Nazar Aai Thi حسن کا نغمۂ جاوید ہوئی تھی معلوم عشق کا جذبۂ بے تاب نظر آئی تھی اے طرب زار جوانی کی پریشاں تتلی تو بھی اک بوئے گرفتار ہے معلوم نہ تھا تیرے جلووں میں بہاریں نظر آتی تھیں مجھے تو ستم خوردۂ ادبار ہے معلوم نہ تھا تیرے نازک سے پروں پر یہ زر و سیم کا بوجھ تیری پرواز کو آزاد نہ ہونے دے گا تو نے راحت کی تمنا میں جو غم پالا ہے وہ تری روح کو آباد نہ ہونے دے گا تو نے سرمائے کی چھاؤں میں پنپنے کے لیے اپنے دل اپنی محبت کا لہو بیچا ہے دن کی تزئین فسردہ کا اثاثہ لے کر شوخ راتوں کی مسرت کا لہو بیچا ہے زخم خوردہ ہیں تخیل کی اڑانیں تیری تیرے گیتوں میں تری روح کے غم پلتے ہیں سرمگیں آنکھوں میں یوں حسرتیں لو دیتی ہیں جیسے ویران مزاروں پہ دیے جلتے ہیں اس سے کیا فائدہ رنگین لبادوں کے تلے روح جلتی رہے گھلتی رہے پژمردہ رہے ہونٹ ہنستے ہوں دکھاوے کے تبسم کے لیے دل غم زیست سے بوجھل رہے آزردہ رہے دل کی تسکیں بھی ہے آسائش ہستی کی دلیل زندگی صرف زر و سیم کا پیمان...

Jise Tu Qubool Kar Ly Woh Ada Kahan Se Laoun Tere Dil Ko Jo Lubhaye , Woh Sada Kahan Se Laoun

Image
جسے تو قبول کر لے، وہ ادا کہاں سے لاؤں ترے دل کو جو لبھائے، وہ صدا کہاں سے لاؤں Jise Tu Qubool Kar Ly Woh Ada Kahan Se Laoun Tere Dil Ko Jo Lubhaye , Woh Sada Kahan Se Laoun میں وہ پھول ہوں کہ جس کو گیا ہر کوئی مسل کے مری عمر بہہ گئی ہے مرے آنسوؤں میں ڈھل کے جو بہار بن کے برسے ، وہ گھٹا کہاں سے لاؤں تجھے اور کی تمنا، مجھے تیری آرزو ہے ترے دل میں غم ہی غم ہے، مرے دل میں تو ہی تو ہے جو دلوں کو چین دے دے، وہ دوا کہاں سے لاؤں ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khayal Aata Hai

Image
“کبھی کبھی” ''KABHI KABHI'' کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے Kabhi Kabhi Mere Dil Mein Khayal Aata Hai کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی یہ تیرگی جو مری زیست کا مقدر ہے تری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھی عجب نہ تھا کہ میں بیگانۂ الم ہو کر ترے جمال کی رعنائیوں میں کھو رہتا ترا گداز بدن تیری نیم باز آنکھیں انہی حسین فسانوں میں محو ہو رہتا پکارتیں مجھے جب تلخیاں زمانے کی ترے لبوں سے حلاوت کے گھونٹ پی لیتا حیات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میں گھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتا مگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے کہ تو نہیں، ترا غم، تیری جستجو بھی نہیں گزر رہی ہے کچھ اس طرح زندگی جیسے اسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیں زمانے بھر کے دکھوں کو لگا چکا ہوں گلے گزر رہا ہوں کچھ انجانی رہگزاروں سے مہیب سائے مری سمت بڑھتے آتے ہیں حیات و موت کے پر ہول خارزاروں سے نہ کوئی جادۂ منزل، نہ روشنی کا سراغ بھٹک رہی ہے خلاؤں میں زندگی میری انہی خلاؤں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کر میں جانتا ہوں مری ہم نفس مگر یوں ہی کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے ساحر ل...

Aap Kia Janein Mujh Ko Samajhty Hein Kia Main Toh Kuch Bhi Nahi

Image
‏آپ کیا جانیں مجھ کو سمجھتے ہیں کیا ‏میں تو کچھ بھی نہیں Aap Kia Janein Mujh Ko Samajhty Hein Kia Main Toh Kuch Bhi Nahi ‏اس قدر پیار ،اتنی بڑی بھیڑ کا، ‏میں رکھوں گا کہاں؟ ‏اس قدر پیار رکھنے کے قابل، نہیں میرا دل ،میری جاں ‏مجھ کو اتنی محبت نہ دو دوستو ‏سوچ لو دوستو! ‏پیار اک شخص کا بھی اگر مل سکے ‏تو بڑی چیز ہے زندگی کے لیے ‏آدمی کو مگر یہ بھی ملتا نہیں، یہ بھی ملتا نہیں ‏مجھ کو اتنی محبت ملی آپ سے ‏یہ میرا حق نہیں میری تقدیر ہے ‏میں زمانے کی نظروں میں کچھ بھی نہ تھا ‏میری آنکھوں میں اب تک وہ تصویر ہے ‏اس محبت کے بدلے میں کیا نذر دوں ‏میں تو کچھ بھی نہیں ‏عزتیں شہرتیں چاہتیں الفتیں ‏کوئی بھی چیز دنیا میں رہتی نہیں ‏آج میں ہوں جہاں کل کوئی اور تھا ‏یہ بھی اک دور ہے، وہ بھی اک دور تھا ‏آج اتنی محبت نہ دو دوستو ‏کہ میرے کل کی خاطر نہ کچھ بھی رہے ‏آج کا پیار تھوڑا بچا کر رکھو ‏میرے کل کے لیے ‏کل جو گمنام ہے، کل جو سنسان ہے ‏کل جو انجان ہے، کل جو ویران ہے ‏میں تو کچھ بھی نہیں ، میں تو کچھ بھی نہیں ‏ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Zindagi Zulam Sahi Jabar Sahi Gham Hi Sahi Dil Ki Faryad Sahi Rooh Ka Matam Hi Sahi

Image
زندگی ظلم سہی جبر سہی غم ہی سہی دل کی فریاد سہی روح کا ماتم ہی سہی Zindagi Zulam Sahi Jabar Sahi Gham Hi Sahi Dil Ki Faryad Sahi Rooh Ka Matam Hi Sahi ہم نے ہرحال میں جینےکی قسم کھائی ہے اب یہی حال مقدر ہے تو شکایت کیوں ہو ہم سلیقے سےنبھا دیں گےجودن باقی ہیں چاہ رسوا نہ ہوئی درد بھی رسوا کیوں ہو زندگی ظلم سہی۔۔۔۔۔ ہم کو تقدیر سے بے وجہ شکایت کیوں ہو اسی تقدیر نے چاہت کی خوشی بھی دی تھی آج اگرکانپتی پلکوں کودیئے ہیں آنسو کل تھرکتے ہوئے ہونٹوں کو ہنسی بھی دی تھی زندگی ظلم سہی۔۔۔ ہم ہیں مایوس مگر اتنے بھی مایوس نہی اک نہ اک دن یہ تو یہ اشکوں کی لڑی ٹوٹے گی اک نہ اک دن تو چھٹیں گے یہ غموں کے بادل اک نہ اک دن تو اجالے کی کرن پھوٹے گی زندگی ظلم سہی جبر سہی غم ہی سہی دل کی فریاد سہی روح کا ماتم ہی سہی ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Yeh Mahlon Yeh Takhton Yeh Tajon Ki Dunya Yeh Insan Ke Dushman Samajon Ki Dunya

Image
یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا Yeh Mahlon Yeh Takhton Yeh Tajon Ki Dunya Yeh Insan Ke Dushman Samajon Ki Dunya یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ہر اک جسم گھائل ہر اک روح پیاسی نگاہوں میں الجھن دلوں میں اداسی یہ دنیا ہے یا عالم بد حواسی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے یہاں اک کھلونا ہے انساں کی ہستی یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی یہاں پر تو جیون سے ہے موت سستی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے جوانی بھٹکتی ہے بد کار بن کر جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے وفا کچھ نہیں دوستی کچھ نہیں ہے جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا مرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا تمہاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ہر اک جسم گھائل ہر اک روح پیاسی نگاہوں میں الجھن دلوں میں اداس...

Dekha Toh Tha Yun Hi Kisi Ghaflat Shumar Ne Deewana Kar Diya Dil Be Ikhteyar Ne

Image
دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نے دیوانہ کر دیا دل بے اختیار نے Dekha Toh Tha Yun Hi Kisi Ghaflat Shumar Ne Deewana Kar Diya Dil Be Ikhteyar Ne اے آرزو کے دھندلے خرابو جواب دو پھر کس کی یاد آئی تھی مجھ کو پکارنے تجھ کو خبر نہیں مگر اک سادہ لوح کو برباد کر دیا ترے دو دن کے پیار نے میں اور تم سے ترک محبت کی آرزو دیوانہ کر دیا ہے غم روزگار نے اب اے دل تباہ ترا کیا خیال ہے ہم تو چلے تھے کاکل گیتی سنوارنے ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Kaise Maghroor Shahinshahon Ki Taskeen Ke Liye Salha Sal Haseenaoun Ke Bazar Lagy

Image
کیسے مغرور شہنشاہوں کی تسکیں کے لیے سالہا سال حسیناؤں کے بازار لگے Kaise Maghroor Shahinshahon Ki Taskeen Ke Liye Salha Sal Haseenaoun Ke Bazar Lagy کیسے بہکی ہوئی نظروں کے تعیش کے لیے سرخ محلوں میں جواں جسموں کے انبار لگے سہمی سہمی سی فضاؤں میں یہ ویراں مرقد اتنا خاموش ہے فریاد کناں ہو جیسے سرد شاخوں میں ہوا چیخ رہی ہے ایسے روح تقدیس و وفا مرثیہ خواں ہو جیسے تو مری جان مجھے حیرت و حسرت سے نہ دیکھ ہم میں کوئی بھی جہاں نور و جہاں گیر نہیں تو مجھے چھوڑ کے ٹھکرا کے بھی جا سکتی ہے تیرے ہاتھوں میں مرے ہاتھ ہیں، زنجیر نہیں ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Sansar Ki Har Shay Ka Itna Hi Fasana Hai Ik Dhund Se Aana Hai Ik Dhund Mein Jana Ha

Image
سنسار کی ہر شے کا اتنا ہی فسانہ ہے اک دھند سے آنا ہے اک دھند میں جانا ہے Sansar Ki Har Shay Ka Itna Hi Fasana Hai Ik Dhund Se Aana Hai Ik Dhund Mein Jana Hai یہ راہ کہاں سے ہے یہ راہ کہاں تک ہے یہ راز کوئی راہی سمجھا ہے نہ جانا ہے اک پل کی پلک پر ہے ٹھہری ہوئی یہ دنیا اک پل کے جھپکنے تک ہر کھیل سہانا ہے کیا جانے کوئی کس پر کس موڑ پہ کیا بیتے اس راہ میں اے راہی ہر موڑ بہانا ہے ہم لوگ کھلونا ہیں اک ایسے کھلاڑی کا جس کو ابھی صدیوں تک یہ کھیل رچانا ہے ساحر لدھیانوی Sahir Ludianvi

Pehlo ye Shah Mein Yeh Dukhtar Jamhoor Ki Qabar Kitne Gum Gushta Fasanon Ka Pata Deti Hai

Image
نورجہاں کے مزار پر ساحر لدھیانوی Noor Jahan Ke Mazar Par Sahir Ludhianvi پہلوئے شاہ میں یہ دختر جمہور کی قبر کتنے گم گشتہ فسانوں کا پتہ دیتی ہے Pehlo ye Shah Mein Yeh Dukhtar Jamhoor Ki Qabar Kitne Gum Gushta Fasanon Ka Pata Deti Hai کتنے خوں ریز حقائق سے اٹھاتی ہے نقاب کتنی کچلی ہوئی جانوں کا پتہ دیتی ہے کیسے مغرور شہنشاہوں کی تسکیں کے لیے سالہا سال حسیناؤں کے بازار لگے کیسے بہکی ہوئی نظروں کے تعیش کے لیے سرخ محلوں میں جواں جسموں کے انبار لگے کیسے ہر شاخ سے منہ بند مہکتی کلیاں نوچ لی جاتی تھیں تزئین حرم کی خاطر اور مرجھا کے بھی آزاد نہ ہو سکتی تھیں ظل سبحان کی الفت کے بھرم کی خاطر کیسے اک فرد کے ہونٹوں کی ذرا سی جنبش سرد کر سکتی تھی بے لوث وفاؤں کے چراغ لوٹ سکتی تھی دمکتے ہوئے ہاتھوں کا سہاگ توڑ سکتی تھی مئے عشق سے لبریز ایاغ سہمی سہمی سی فضاؤں میں یہ ویراں مرقد اتنا خاموش ہے فریاد کناں ہو جیسے سرد شاخوں میں ہوا چیخ رہی ہے ایسے روح تقدیس و وفا مرثیہ خواں ہو جیسے تو مری جان مجھے حیرت و حسرت سے نہ دیکھ ہم میں کوئی بھی جہاں نور و جہاں گیر نہیں تو مجھے چھوڑ کے ٹھکرا کے بھی جا سکتی ہے تیرے...

Woh Zindagi Jo Thi Ab Tak Teri Panahon Mein Chali Hai Aaj Bhatakny Udas Rahon Mein

Image
وہ زندگی جو تھی اب تک تیری پناہوں میں چلی ہے آج بھٹکنے اداس راہوں میں Woh Zindagi Jo Thi Ab Tak Teri Panahon Mein Chali Hai Aaj Bhatakny Udas Rahon Mein تمام عمر کے رشتے گھڑی میں خاک ہوئے نہ ہم ہیں دل میں کسی کے، نہ ہیں نگاہوں میں یہ آ ج جان لیا اپنی کم نصیبی نے کہ بے گناہی بھی شامل ہوئی گناہوں میں کسی کو اپنی ضرورت نہ ہو تو کیا کیجیے کہ چل پڑے ہیں سمٹنے قضا کی بانہوں میں ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Surmageen Aankhon Mein Yun Hasratein Lo Daiti Hein Jaise Weeran Mazaron Peh Diye Jalty Hein

Image
سرمگیں آنکھوں میں یوں حسرتیں لو دیتی ہیں جیسے ویران مزاروں پہ دیئے جلتے ہیں Surmageen Aankhon Mein Yun Hasratein Lo Daiti Hein Jaise Weeran Mazaron Peh Diye Jalty Hein ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Is Tarah Nigahein Mat Phero Aisa Na Ho Dhadkan Ruk Jaye Seenay Mein Koi Pathar Toh Nahi Ihsas Ka Mara Dil Hi Toh Hai

Image
اس طرح نگاہیں مت پھیرو ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائے سینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا دل ہی تو ہے Is Tarah Nigahein Mat Phero Aisa Na Ho Dhadkan Ruk Jaye Seenay Mein Koi Pathar Toh Nahi Ihsas Ka Mara Dil Hi Toh Hai ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Gham Jahan Se Chudha Lo , Buhat Udas Hon Main Mujhe Galy Se Laga Lo Buhat Udas Hon Main

Image
غم جہاں سے چھڑا لو، بہت اداس ہوں میں مجھے گلے سے لگا لو،بہت اداس ہوں میں Gham Jahan Se Chudha Lo , Buhat Udas Hon Main Mujhe Galy Se Laga Lo Buhat Udas Hon Main جو دل میں ٹیس سی اُتھتی ہے ان نظاروں سے میں تھک گیا ہوں کئی ٹوٹتے سہاروں سے اب اور بوجھ نہ ڈالو، بہت اداس ہوں میں نجانے کب یہ طریقہ، یہ طور بدلے گا دکھوں کا، رنج و مصیبت کا دور بدلے گا مجھے جہاں سے اٹھا لو، بہت اداس ہوں میں ساحر لدھیانوی Sahir Ludhainvi

Piyar Par Bas Toh Nahi Hai Mera Lekin Phir Bhi Tu Bata Dy Keh Tujhe Piyar Karon Ya Na Karon

Image
پیار پر بس تو نہیں ہے مرا لیکن پھر بھی تو بتا دے کہ تجھے پیار کروں یا نہ کروں تو نے خود اپنے تبسم سے جگایا ہے جنہیں ان تمناؤں کا اظہار کروں یا نہ کروں Piyar Par Bas Toh Nahi Hai Mera Lekin Phir Bhi Tu Bata Dy Keh Tujhe Piyar Karon Ya Na Karon تو کسی اور کے دامن کی کلی ہے لیکن میری راتیں تری خوشبو سے بسی رہتی ہیں تو کہیں بھی ہو، ترے پھول سے عارض کی قسم تیری پلکیں مری آنکھوں پہ جھکی رہتی ہیں تیرے ہاتھوں کی حرارت ترے سانسوں کی مہک تیرتی رہتی ہے احساس کی پہنائی میں ڈھونڈتی رہتی ہیں تخیل کی بانہیں تجھ کو سرد راتوں کی سلگتی ہوئی تنہائی میں میری درماندہ جوانی کی تمناؤں کے مضمحل خواب کی تعبیر بتا دے مجھ کو میرا حاصل، میری تقدیر بتا دے مجھ کو ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Tum mujhe bhool bhi jao to ye haq hai tum ko Meri bat aur hai, main ne to muhabbat ki hai

Image
تم مجھے بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تم کو میری بات اور ہے، میں نے تو محبت کی ہے Tum mujhe bhool bhi jao to ye haq hai tum ko Meri bat aur hai, main ne to muhabbat ki hai میرے دل کی، میرے جذبات کی قیمت کیا ہے الجھے الجھے سے خیالات کی قیمت کیا ہے میں نے کیوں پیار کیا، تم نے نہ کیوں پیار کیا Mere dil ki, mere jazbat ki qeemat kia hai Uljhe uljhe se khayalat ki qeemat kia hai Main ne kyun pyar kiya, tum ne na kyun pyar kiya ان پریشان سوالات کی قیمت کیا ہے تم جو یہ بھی نہ بتاؤ تو یہ حق ہے تم کو میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے تم مجھے بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تم کو In pareshan sawalat ki qeemat kia hai Tum jo ye bhi na batao to ye haq hai tum ko Meri bat aur hai, main ne to muhabbat ki hai Tum mujhe bhool bhi jao to ye haq hai tum ko زندگی صرف محبت نہیں، کچھ اور بھی ہے زلف ورخسار کی جنت نہیں، کچھ اور بھی ہے بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دنیا میں عشق ہی ایک حقیقت نہیں، کچھ اور بھی ہے تم اگر آنکھ چراؤ تو یہ حق ہے تم کو میں نے تم سے ہی نہیں، سب سے محبت کی ہے Zindagi sirf muhabbat nahi, kuch a...

Bholy Se Muhabbat Kar Baitha, Nadan Tha Bechara , Dil Hi Toh Hy Har Dil Se Khata Ho Jati Hy , Bigdo Na Khudara Dil Hi Toh Hy

Image
بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچاراہ، دل ہی تو ہے ہر دل سے خطا ہو جاتی ہے، بگڑو نہ خدارا دل ہی تو ہے Bholy Se Muhabbat Kar Baitha, Nadan Tha Bechara , Dil Hi Toh Hy Har Dil Se Khata Ho Jati Hy , Bigdo Na Khudara Dil Hi Toh Hy اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائے سینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا دل ہی تو ہے جذبات بھی ہندو ہوتے ہیں، چاہت بھی مسلماں ہوتی ہے دنیا کا اشارہ تھا لیکن سمجھا نہ اشارہ دل ہی تو ہے بیداد گروں کی ٹھوکر سے سب خواب سہانے چور ہوئے اب دل کا سہارا غم ہی تو ہے، اب غم کا سہارا دل ہی تو ہے ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi

Abhi Na Jao Chorh Kar Keh Dil Abhi Bhara Nahi

Image
ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں Abhi Na Jao Chorh Kar Keh Dil Abhi Bhara Nahi ابھی ابھی تو آئے ہو بہار بن کے چھائے ہو ہوا ذرا مہک تو لے نظر ذرا بہک تو لے یہ شام ڈھل تو لے ذرا یہ دل سنبھل تو لے ذرا میں تھوڑی دیر جی تو لوں نشے کے گھونٹ پی تو لوں ابھی تو کچھ کہا نہیں ابھی تو کچھ سُنا نہیں ستارے جھلملا اُٹھے چراغ جگمگا اُٹھے بس اب نہ مجھ کو ٹوکنا نہ بڑھ کے راہ روکنا اگر میں رُک گیا ابھی تو جا نہ پاؤں گا کبھی یہی کہو گے تم سدا کہ دل ابھی نہیں بھرا جو ختم ہو کسی جگہ یہ ایسا سلسلہ نہیں ابھی نہیں , ابھی نہیں نہیں نہیں.. نہیں نہیں ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں ادھوری آس چھوڑ کے جو روز یونہی جاؤ گے تو کس طرح نبھاؤ گے کہ زندگی کی راہ میں جواں دلوں کی چاہ میں کئی مقام آئیں گے جو ہم کو آزمائیں گے بُرا نہ مانو بات کا یہ پیار ہے، گلہ نہیں ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں یہی کہو گے تم صدا کہ دل ابھی بھرا نہیں ہاں دل ابھی بھرا نہیں نہیں نہیں.. نہیں نہیں ساحر لدھیانوی Sahir Ludhyanvi

Ghusse mien jo nikhhra hai, us husn ka kia kehna Kuch der abhi hum se tum youn hi khafa rehna

Image
غصے میں جو نکھرا ہے، اس حسن کا کیا کہنا کچھ دیر ابھی ہم سے تم یوں ہی خفا ﺭہنا Ghusse mien jo nikhhra hai, us husn ka kia kehna Kuch der abhi hum se tum youn hi khafa rehna اس حسن کے شعلے کی تصویر بنا لیں ہم ان گرم نگاہوں کو سینے سے لگا لیں ہم پل بھر اسی عالم میں اے جان ادا ﺭہنا Is husn ke shole ki tasveer bana len hum In garm nigahon ko seene se laga len hum Pal bhar isi aalam mein ay jan e sada rehna یہ دہکا ہوا چہرہ، یہ بکھری ہوئی زلفیں یہ بڑھتی ہوئی دھڑکن، یہ چڑھتی ہوئی سانسیں سامان قضا ہو تم، سامان قضا ﺭہنا Ye dehka hua chehra, ye bikhhri hui zulfen Ye barhti hui dharkan, ye charhti hui sansen Saman e qaza ho tum, samna e qaza rehna پہلے بھی حسیں تھیں تم لیکن یہ حقیقت ہے وہ حسن مصیبت تھا، یہ حسن قیامت ہے اوروں سے تو بڑھ کر ہو، خود سے بھی سوا ﺭہنا Pehle bhi haseen theen tum lekin ye haqeeqat hai Wo husn museebat tha, ye husn qayamat hai Auron se to barh kar ho, khud se bhi siwa rehna ساحر لدھیانوی Sahir Ludhianvi