Batao Kia Likhen Tum Ko?Ke Lafzon Ka Chunao Bhi

 بتاو کیا لکھیں تم کوــــــــــ؟؟؟

کہ لفظوں کا چناو بھی

بڑا دشوار ہوتا ہے

جو تم کو جان لکھتے ہیں

وفائیں خوب روتی ہیں

ہمیں آکر یہ کہتی ہیں

کہ تم اپنے ہی قاتل کو

اپنی جان لکھتے ہو ـــــــ

کبھی ایمان لکھتے ہو

یہ تم اچھا نہیں کرتے

تو پھر یہ سوچتے ہیں ہم

تمھیں اب سوگ لکھتے ہیں

کوئی مستقل سا روگ لکھتے ہیں

سوگ کو منانے میں

روگ کو بُھلانے میں

عُمر بیت جاتی ہے ـــــ

روگ دینے والوں کو لوگ بھول جاتے ہیں

بُھول جانے والوں کا سوگ تو نہیں ہوتا

چلو تم ہی بتاو اب ؟؟؟؟

اجنبی یا پھر آشنا لکھیں

اپنے نا کردہ گُناہوں کی

کوئی سزا لکھیں

بتاو تم کو کیا لکھیں ۔۔۔؟؟؟


Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha