Hamaisha Soch Kar Aati Hon,Dil Ka Haal Lekhongi


ہمیشہ سوچ کر آتی ہوں
دل کا حال لکھوں گی
تمھیں وہ سب بتاؤں گی
جو میں محسوس کرتی ہوں
وہ سب جگنو دکھاؤں گی
جو تم کو سوچ لینے سے ہی آنکھوں میں اترتے ہیں
تمھیں دل کے وہ سب گوشے جہاں پر تم ہی رهتے ہو
دوبارہ سے دکھاؤں گی
ذرا مغرور سی ہو کر
تمہاری سمت پلٹوں گی
کہوں گی پھر
کہ یہ دیکھو۔۔۔۔!
نیۓ کچھ پھول بویۓ ہیں
کہو کیسے لگے تم کو؟؟
تمھیں یہ بھی کہوں گی میں مجھے کچھ تتلیاں بخشو
بنا سوچے۔۔۔بنا سمجھے ہتھیلی آگے کر دوں گی
کہوں گی بس،،،
ابھی دو ناں۔۔۔۔!!
مجھے ایسا ہی لگتا ہے
کہ تم دھیرے سے___اک حدت بھری
معصوم سی تتلی ___ہتھیلی پر سجا دو گے
مجھے محسوس ہوتا ہے
میرے یہ ان کہے جذبے
سبھی محسوس کر لو گے
کبھی محسوس کر لو گے
انہیں مرنے نہیں دو گے
کسی بھی سرد موسم میں
کسی بے درد موسم میں


Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha