Koi Kaam Junoon Tak Puhoncha To Is Dil Ne Kaha Subhanallah
کوئی کام جنوں تک پہنچا تو
اس دل نے کہا سبحان اللہ
کوئی ہاتھ فسوں تک پہنچا تو
بسمل نے کہا سبحان اللہ
اس دل نے کہا سبحان اللہ
کوئی ہاتھ فسوں تک پہنچا تو
بسمل نے کہا سبحان اللہ
جب محفل سب برخاست ہوئی
جب رات نے دامن جهاڑ دیا
وہ بولے زہے نصیب اپنا
تم آج یہاں سبحان اللہ
اک بار چمن میں آئے تو
غنچوں نے قصیدے یاد کیے
کلیوں کی صدائیں پنکھ ہوئیں
پهولوں نے کہا سبحان اللہ
نہ عشق پہ کیسے ناز کریں
نہیں اس سے بہتر کهیل کوئی
ہر بار نیا اک بهید کهلا
ہر بار کہا سبحان اللہ
جب پری نے آدم زاد کوئی
تربیت کر کے چهوڑ دیا
اک جادو نگری دهوم مچی
دنیا نے کہا سبحان اللہ
جو شعر کہا آویز کہا
جو غزل کہی نشاط کہی
جو فہم کے درجے پهاند گیا
پهر اس نے کہا سبحان اللہ
دو تارے جب دل والوں کے
کہیں مل بیٹهے جب شام ڈهلے
کاتب نے کہا اجی کیا کہنے
قسمت نے کہا سبحان اللہ
میں دل کے حکم_صادر پر
سنگ لے کے رزب کو چل نکلا
سو بار تائید_دهڑکن کی
سو بار کہا سبحان اللہ
(رزب تبریز)
جب رات نے دامن جهاڑ دیا
وہ بولے زہے نصیب اپنا
تم آج یہاں سبحان اللہ
اک بار چمن میں آئے تو
غنچوں نے قصیدے یاد کیے
کلیوں کی صدائیں پنکھ ہوئیں
پهولوں نے کہا سبحان اللہ
نہ عشق پہ کیسے ناز کریں
نہیں اس سے بہتر کهیل کوئی
ہر بار نیا اک بهید کهلا
ہر بار کہا سبحان اللہ
جب پری نے آدم زاد کوئی
تربیت کر کے چهوڑ دیا
اک جادو نگری دهوم مچی
دنیا نے کہا سبحان اللہ
جو شعر کہا آویز کہا
جو غزل کہی نشاط کہی
جو فہم کے درجے پهاند گیا
پهر اس نے کہا سبحان اللہ
دو تارے جب دل والوں کے
کہیں مل بیٹهے جب شام ڈهلے
کاتب نے کہا اجی کیا کہنے
قسمت نے کہا سبحان اللہ
میں دل کے حکم_صادر پر
سنگ لے کے رزب کو چل نکلا
سو بار تائید_دهڑکن کی
سو بار کہا سبحان اللہ
(رزب تبریز)
Comments
Post a Comment