Is Jahan Main Do Mein Kam-o-Baish Ik Wabastgi Daseesakaar Hai (Razab Tabraiz)
اس جہان میں
دو میں کم و بیش
اک وابستگی
دسیسہ کار ہے
دست کار ہے
جہاں پہ آدمی
وہیں پہ زندگی
دسیسہ کار ہے..
عاشقوں سے ہیں
سکون کی دولتیں
ہزار ہا پرے
ہزاروں میل دور
حسن ہے جہاں
ذرا سا مہرباں
وہیں پہ عاشقی
دسیسہ کار ہے..
نظر کی جھیل میں
حسین صورتیں
کنول بنی رہیں
تو میل کیا کرے
کہ کائی کی جہاں
بنی ہو سبز تہ
وہیں پہ تازگی
دسیسہ کار ہے..
وصل کے مول کی
معاشیات میں
مزاجوں کے سبب
نقاہتیں رہیں
جہاں پہ شوخیاں
بغاوتیں کریں
وہیں پہ بےخودی
دسیسہ کار ہے..
اس زمین سے
پرے بھی ہیں کئ
پیار کے لیے
حسین پیروکار
جس منڈیر پر
دو بدن ملیں
وہیں پہ چاندنی
دسیسہ کار ہے..
اپنی باری کے
انتظار میں
زلف جب ڈسے
ہونٹ چپ رہیں
سیاہیاں جہاں
صلح کا نام لیں
وہیں پہ قرمزی
دسیسہ کار ہے..
فضول ہیں رزب
اداؤں سے یہاں
کسی بھی حال میں
کوئی بھی واسطہ
کہ دشمنی جہاں
وبال_جان ہے
وہیں پہ دوستی
دسیسہ کار ہے
(رزب تبریز)
"دسیسہ کار" (مطلبی، فریبی، سازشی
دو میں کم و بیش
اک وابستگی
دسیسہ کار ہے
دست کار ہے
جہاں پہ آدمی
وہیں پہ زندگی
دسیسہ کار ہے..
عاشقوں سے ہیں
سکون کی دولتیں
ہزار ہا پرے
ہزاروں میل دور
حسن ہے جہاں
ذرا سا مہرباں
وہیں پہ عاشقی
دسیسہ کار ہے..
نظر کی جھیل میں
حسین صورتیں
کنول بنی رہیں
تو میل کیا کرے
کہ کائی کی جہاں
بنی ہو سبز تہ
وہیں پہ تازگی
دسیسہ کار ہے..
وصل کے مول کی
معاشیات میں
مزاجوں کے سبب
نقاہتیں رہیں
جہاں پہ شوخیاں
بغاوتیں کریں
وہیں پہ بےخودی
دسیسہ کار ہے..
اس زمین سے
پرے بھی ہیں کئ
پیار کے لیے
حسین پیروکار
جس منڈیر پر
دو بدن ملیں
وہیں پہ چاندنی
دسیسہ کار ہے..
اپنی باری کے
انتظار میں
زلف جب ڈسے
ہونٹ چپ رہیں
سیاہیاں جہاں
صلح کا نام لیں
وہیں پہ قرمزی
دسیسہ کار ہے..
فضول ہیں رزب
اداؤں سے یہاں
کسی بھی حال میں
کوئی بھی واسطہ
کہ دشمنی جہاں
وبال_جان ہے
وہیں پہ دوستی
دسیسہ کار ہے
(رزب تبریز)
"دسیسہ کار" (مطلبی، فریبی، سازشی
Comments
Post a Comment