So Baar Fasany Ka Markaz Haseen Tum Shareer Mein (Razab Tabraiz)
!!!!!!!!! مایا راس !!!!!!!!!
سو بار فسانے کا مرکز
حسین تم شریر میں
اس سندر منظر نامے میں
اک عکس تم تصویر میں ...
حسین تم شریر میں
اس سندر منظر نامے میں
اک عکس تم تصویر میں ...
کچھ دود پرست کچھ غافل_شب
اپنی منزل سے داد طلب
ہیں ایک ڈگر کے دو راہی
لکیر تم فقیر میں ...
نہ سکھ رجنی نہ کوئی سجن
یہاں اپنے جیسی کون لگن
ہیں ایک مثل کے دو کارن
جواب تم نظیر میں ...
اک دوجے کے منظور_نظر
تو میری ادا میں تیرا سجن
ہیں سچے دو انمول رتن
گلال تم عبیر میں ...
اک دوجے کے اٹوٹ بدن
یہ جهول اپنی یہ اپنا چلن
ہے ایک سی اپنی طرز_فن
تعمیر تم جاگیر میں ...
اک پریم کتھا کے درپن میں
ہم ایک کوی کے دو چہرے
ہیں ایک کویتا کے پنّے
آغاز تم آخیر میں ...
ہیں ایک حقیقت کے ضامن
اک روپ رسا اک پریت پهبن
گزرے یوسف کے نندیا فن
خواب تم تعبیر میں
(رزب تبریز)
اپنی منزل سے داد طلب
ہیں ایک ڈگر کے دو راہی
لکیر تم فقیر میں ...
نہ سکھ رجنی نہ کوئی سجن
یہاں اپنے جیسی کون لگن
ہیں ایک مثل کے دو کارن
جواب تم نظیر میں ...
اک دوجے کے منظور_نظر
تو میری ادا میں تیرا سجن
ہیں سچے دو انمول رتن
گلال تم عبیر میں ...
اک دوجے کے اٹوٹ بدن
یہ جهول اپنی یہ اپنا چلن
ہے ایک سی اپنی طرز_فن
تعمیر تم جاگیر میں ...
اک پریم کتھا کے درپن میں
ہم ایک کوی کے دو چہرے
ہیں ایک کویتا کے پنّے
آغاز تم آخیر میں ...
ہیں ایک حقیقت کے ضامن
اک روپ رسا اک پریت پهبن
گزرے یوسف کے نندیا فن
خواب تم تعبیر میں
(رزب تبریز)
Comments
Post a Comment