Chiragh Raaq-e-Tamanna Mein Rakh Ke Bhool Gai,Dua Wo Maang Rahi Thi Jo Mustajaab Na Ho
چراغ طاقِ تمنّا میں رکھ کے بُھول گئی
دُعا وہ مانگ رہی تھی جو مستجاب نہ ہو
کبھی نہ تنگ ہو اُس پر زمین کا دامن
امیرِ شہر اگر آسماں جناب نہ ہو
ہمارے قحط بھی اور بارشیں بھی پوری ہُوئیں
ہمارے نام کا اب تو کوئی عذاب نہ ہو
سکوتِ خلق سمندر کی نیند ہوتا ہے
سکوں نہ جان بظاہر جو اضطراب نہ ہو
یہ چشمِ نم ہے اسے خشک دیکھ بھال کے کر
ہری بھری کوئی بستی ہی زیر آب نہ ہو
بس ایک نام کا تارا سدا چمکتا رہے
گلہ نہیں جو مقدّر میں ماہتاب نہ ہو
(پروین شاکر)
دُعا وہ مانگ رہی تھی جو مستجاب نہ ہو
کبھی نہ تنگ ہو اُس پر زمین کا دامن
امیرِ شہر اگر آسماں جناب نہ ہو
ہمارے قحط بھی اور بارشیں بھی پوری ہُوئیں
ہمارے نام کا اب تو کوئی عذاب نہ ہو
سکوتِ خلق سمندر کی نیند ہوتا ہے
سکوں نہ جان بظاہر جو اضطراب نہ ہو
یہ چشمِ نم ہے اسے خشک دیکھ بھال کے کر
ہری بھری کوئی بستی ہی زیر آب نہ ہو
بس ایک نام کا تارا سدا چمکتا رہے
گلہ نہیں جو مقدّر میں ماہتاب نہ ہو
(پروین شاکر)
Comments
Post a Comment