Aur Ab Demagh Nishani Na Dil Hawala Mera
دو غزلہ
اور اب دماغ نشانی نہ دل حوالہ مرا
بدلتے وقت نے ماضی ہی مار ڈالا مرا
نبھا سکا نہ تعلق تو معذرت کیسی
پڑا تھا پہلی دفعہ زندگی سے پالا مرا
میں روز اس میں نئی دھوپ بھر کے پیتا ہوں
پگھلتا جاتا ہے یہ برف کا پیالہ مرا
دراز ہوگئی جب شب ہزار راتوں تک
کسی نے کھینچ کے مغرب سے دن نکالا مرا
مئے کہن ہے مگر تازگی تو چکھ اس کی
نیا نکور ہے لہجہ ہزار سالہ مرا
میں روز رات کو دل میں قیام کرتا ہوں
شبِ سیاہ میں کھلتا ہے دشت ِ لالہ مرا
مہ تمام ذرا دیکھ تو اجالا مرا
کسی کی دین ہے یہ ہفت رنگ ہالہ مرا
میں طفل تھا سو مجھے بار تھی محبت بھی
کسی نے پھر بڑے جتنوں سے عشق پالا مرا
خدا کو مان ! میں خود کو گنوا کے بیٹھا ہوں
ترے وصال سے ہوتا ہے کب ازالہ مرا
ہر اک کے واسطے ہوتا تو ہے کوئی نہ کوئی
کہیں تو ہوگا کوئی شخص لامحالہ مرا
میں خود نہیں ہوں یقیناً تو اور کون ہے وہ
سعود ہے تو کوئی پیار کرنے والا مرا
اور اب دماغ نشانی نہ دل حوالہ مرا
بدلتے وقت نے ماضی ہی مار ڈالا مرا
نبھا سکا نہ تعلق تو معذرت کیسی
پڑا تھا پہلی دفعہ زندگی سے پالا مرا
میں روز اس میں نئی دھوپ بھر کے پیتا ہوں
پگھلتا جاتا ہے یہ برف کا پیالہ مرا
دراز ہوگئی جب شب ہزار راتوں تک
کسی نے کھینچ کے مغرب سے دن نکالا مرا
مئے کہن ہے مگر تازگی تو چکھ اس کی
نیا نکور ہے لہجہ ہزار سالہ مرا
میں روز رات کو دل میں قیام کرتا ہوں
شبِ سیاہ میں کھلتا ہے دشت ِ لالہ مرا
مہ تمام ذرا دیکھ تو اجالا مرا
کسی کی دین ہے یہ ہفت رنگ ہالہ مرا
میں طفل تھا سو مجھے بار تھی محبت بھی
کسی نے پھر بڑے جتنوں سے عشق پالا مرا
خدا کو مان ! میں خود کو گنوا کے بیٹھا ہوں
ترے وصال سے ہوتا ہے کب ازالہ مرا
ہر اک کے واسطے ہوتا تو ہے کوئی نہ کوئی
کہیں تو ہوگا کوئی شخص لامحالہ مرا
میں خود نہیں ہوں یقیناً تو اور کون ہے وہ
سعود ہے تو کوئی پیار کرنے والا مرا
سعود عثمانی
Comments
Post a Comment