Ik Qayamat Ka Ghao Aankhein Thein
اک قیامت کا گھاو آنکھیں تھیں
عشق طوفاں میں ناو آنکھیں تھیں
راستہ دل تلک تو جاتا تھا
اس کا پہلا پڑاو آنکھیں تھیں
ایک تہذیب تھا بدن اس کا
اس پہ اک رکھ رکھاو آنکھیں تھیں
جن کو اس نے چراغ سمجھا تھا
اس کو یہ تو بتاو آنکھیں تھیں
دل میں اترا وہ دیر سے لیکن
میرا پہلا لگاو آنکھیں تھیں
قطرہ قطرہ جو بہ گئیں کل شب
آو تم دیکھ جاو آنکھیں تھیں
عشق طوفاں میں ناو آنکھیں تھیں
راستہ دل تلک تو جاتا تھا
اس کا پہلا پڑاو آنکھیں تھیں
ایک تہذیب تھا بدن اس کا
اس پہ اک رکھ رکھاو آنکھیں تھیں
جن کو اس نے چراغ سمجھا تھا
اس کو یہ تو بتاو آنکھیں تھیں
دل میں اترا وہ دیر سے لیکن
میرا پہلا لگاو آنکھیں تھیں
قطرہ قطرہ جو بہ گئیں کل شب
آو تم دیکھ جاو آنکھیں تھیں
Comments
Post a Comment