Jab Log Hon Aasooda Bhula Dete Hain Dunya,Hum Logo Ki Dunya Mein Mila Dete Hain Dunya
جب لوگ ہوں آسودہ بھلا دیتے ہیں دنیا
ہم لوگوں کی دنیا میں ملا دیتے ہیں دنیا
لوگوں کو تو مل جاتے ہیں دنیا میں مسیحا
ہم چارہ گری میں ہی گنوا دیتے ہیں دنیا
جو ظرف زمانے کا زمانے کو مبارک
ہم پھر سے اجڑنے کو بسا دیتے ہیں دنیا
حیران ہے خود ہم پہ یہ فن بازی گری کا
ہٹتے ہیں یوں منظر سے سجا دیتے ہیں دنیا
دل رکھنے کو دنیا کا یہاں جھک کے ہیں ملتے
پر بات ہو دل کی تو جھکا دیتے ہیں دنیا
تھا قصہ وہ جاں لیوا سنانا نہیں ممکن
بس ہنستے ہیں ایسے کہ رُلا دیتے ہیں دنیا
اس فکر میں ڈوبے ہیں, سمجھ آئے حقیقت
وہ خواب بنیں ہم جو جگا دیتے ہیں دنیا
اتباف ابرک
Comments
Post a Comment