Soraj Gharoob Hone K Baad Chaand Nikly Ga
ایک نثری نظم
زندگی کا سوال
سورج غروب ہونے کے بعد
چاند نکلے گا
گر ہوگی اماوس کی رات تو
دیپ جلے گا
روشنی رہے گی
اجالا رہے گا
میرے دوست
آج اگر گهٹن والا ماحول ہے
چہرہ چہرہ اداس ہے
خوشی نظر نہیں آتی
مرے ہوئے احساس ہیں
ہاں پهر بهی مسکراہٹ رہے گی
قہقہہ رہے گا میرے دوست
لیکن
کیا دل ٹوٹنے کے بعد ..؟؟؟؟
مانتا ہوں
یادیں بهی رہیں گی
تصویریں بهی رہیں گی
اور یہ جہان بهی رہے گا باقی
مگر کیا میرے لیے زندگی رہے گی ؟
جینے کا حوصلہ رہے گا باقی
میرے دوست ...؟؟؟؟
**
از قلم:
شیخ اسلم آزاد
Comments
Post a Comment