Na Mein Shair Na Shair Ki Nawa Hon,Bas Aik Adna Ghulam-e-Mustafa (P.B.U.H)
نہ میں شاعر نہ شاعر کی نوا ہوں
بس اک ادنیٰ غلامِ مصطفیٰ ہوں
نیازِ عشق میں ڈوبا ہوا ہوں
غرورِ حسن بن کر آ گیا ہوں
متاعِ ہر زماں ہیں اشک میرے
سرورِ جاوداں کا ماجرہ ہوں
برنگِ گُل کِھلا ہوں شاخِ گلشن
جہانِ رنگ و بُو کو جانتا ہوں
حیاتِ جاوداں کا راز پایا
سرِ تسلیم یوں خم کر گیا ہوں
تجلّی نے کیا واصف کو بے خود
خدا جانے میں کیا تھا اور کیا ہوں
بس اک ادنیٰ غلامِ مصطفیٰ ہوں
نیازِ عشق میں ڈوبا ہوا ہوں
غرورِ حسن بن کر آ گیا ہوں
متاعِ ہر زماں ہیں اشک میرے
سرورِ جاوداں کا ماجرہ ہوں
برنگِ گُل کِھلا ہوں شاخِ گلشن
جہانِ رنگ و بُو کو جانتا ہوں
حیاتِ جاوداں کا راز پایا
سرِ تسلیم یوں خم کر گیا ہوں
تجلّی نے کیا واصف کو بے خود
خدا جانے میں کیا تھا اور کیا ہوں
Comments
Post a Comment