Wo Akhri Train Mein Bheta Hoa Hoga,Par Ye To Bas Qiyas Hai Aur Chaand Raat Hai


Image may contain: tree, sky, train, outdoor and nature


وُہ آخری ٹرین میں بیٹھا ہُوا ہو گا
پر یہ تو بس قیاس ہے اور چاند رات ہے

*************************************
غزل نمبر 1: دِل ، رُوح تک اُداس ہے اور چاند رات ہے
*************************************
دِل ، رُوح تک اُداس ہے اور چاند رات ہے
اِک بدترین یاس ہے اور چاند رات ہے
وُہ آخری ٹرین میں بیٹھا ہُوا ہو گا
پر یہ تو بس قیاس ہے اور چاند رات ہے
دِل کا سکوں ، جگر کا سکوں ، ذِہن کا سکون
سب کچھ تو اُس کے پاس ہے اور چاند رات ہے
ٹھنڈی ہَوا کا پَہرا ہے یادوں کے شہر میں
ہر زَخم بے لباس ہے اور چاند رات ہے
لوح و قلم پہ دَرد اُتارے گی چاندنی
دِل فاتر الحواس ہے اور چاند رات ہے
اِک وعدہ اُس کی دید کا ، اِک پڑیا زہر کی
دونوں کی یکساں آس ہے اور چاند رات ہے
کچھ لیلیٰ کو جنون ہے تقسیمِ زَخم کا
کچھ قیس غم شناس ہے اور چاند رات ہے
شاعر:شہزادقیس 
 مجموعہ کلام: عید

***********************************

غزل نمبر 2: مجنوں بہت اُداس ہے اور چاند رات ہے
***********************************
مجنوں بہت اُداس ہے اور چاند رات ہے
لیلیٰ کسی کے پاس ہے اور چاند رات ہے
اِس بار عید ملنے کا وَعدہ تلک نہیں
ہر آس محوِ یاس ہے اور چاند رات ہے
’’ شب دیدہ جنگلات ‘‘ سے لاتے ہو جو حنا
اُس میں لہو کی باس ہے اور چاند رات ہے
سوچوں نے زَخم دَھر دِئیے دوزَخ کی ریت پر
چاہت کی بانجھ پیاس ہے اور چاند رات ہے
نیلے فلک کی آنکھوں کا رُومال سُرخ ہے
پورا اُفق اُداس ہے اور چاند رات ہے
بچے تو دوست بچے ہیں ، تُو خوش ہے کس لیے
ہر غم کی چاند اَساس ہے اور چاند رات ہے
کہتے ہیں چاند مجنوں بناتا ہے اور قیس
پہلے سے بد حواس ہے اور چاند رات ہے

Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Hum Ne Tujhe Jana Hai Faqat Teri Aata Se Woh Hamdia Kalam Jis Ki Aawaz Aur Kalam Ko Allama Iqbal Se Mansoob Kia Jata Hai