Zamane Ki Aab-o-Hawa Gonchty,Jawani Ka Poda Hara Ho Gaya
زمانے کی آب و ہوا گونچتے
جوانی کا پودا ہرا ہو گیا
حجابات سے دوستی ہوگئی
آسانی کا پودا ہرا ہو گیا
ساجن کی صورت ہوئی روبرو
تبسم پھسلتے پھسلتے بچا
پلکوں پہ بار_حیا آ گیا
گرانی کا پودا ہرا ہو گیا
نگاہو ں سے کنکر اچھالا گیا
ہلچل لہو میں پنپنے لگی
دھڑکن کی ناؤ سرکنے لگی
روانی کا پودا ہرا ہو گیا
شراب_وصل سر پہ ایسے چڑھی
خاموشی نے آنکھوں میں دم دے دیا
پیغامات ڈوروں میں پھرنے لگے
رسانی کا پودا ہرا ہو گیا
لبوں نے بدن کو مقابل کیا
مرادوں کی عقدہ کشائی ہوئی
انگوں کو بہتر جلا مل گئی
نشانی کا پودا ہرا ہو گیا
اندھیرے کو کس نے یہ گرما دیا
اعضاء سوکھی لکڑی سے جلنے لگے
صبر لے کے آتش دہکنے لگا
فشانی کا پودا ہرا ہو گیا
محبت کہیں جب بھی چھیڑی گئی
مہکتی ہوئی داستاں بن گئی
رزب نے جہاں اسم_عورت لکھا
کہانی کا پودا ہرا ہو گیا
جوانی کا پودا ہرا ہو گیا
حجابات سے دوستی ہوگئی
آسانی کا پودا ہرا ہو گیا
ساجن کی صورت ہوئی روبرو
تبسم پھسلتے پھسلتے بچا
پلکوں پہ بار_حیا آ گیا
گرانی کا پودا ہرا ہو گیا
نگاہو ں سے کنکر اچھالا گیا
ہلچل لہو میں پنپنے لگی
دھڑکن کی ناؤ سرکنے لگی
روانی کا پودا ہرا ہو گیا
شراب_وصل سر پہ ایسے چڑھی
خاموشی نے آنکھوں میں دم دے دیا
پیغامات ڈوروں میں پھرنے لگے
رسانی کا پودا ہرا ہو گیا
لبوں نے بدن کو مقابل کیا
مرادوں کی عقدہ کشائی ہوئی
انگوں کو بہتر جلا مل گئی
نشانی کا پودا ہرا ہو گیا
اندھیرے کو کس نے یہ گرما دیا
اعضاء سوکھی لکڑی سے جلنے لگے
صبر لے کے آتش دہکنے لگا
فشانی کا پودا ہرا ہو گیا
محبت کہیں جب بھی چھیڑی گئی
مہکتی ہوئی داستاں بن گئی
رزب نے جہاں اسم_عورت لکھا
کہانی کا پودا ہرا ہو گیا
رزب تبریز
Comments
Post a Comment