جو خود ٹھہرا نہیں کرتے
انہیں روکا نہیں کرتے
سفر مشکل بھی گر ہو تو
یہ دل چھوٹا نہیں کرتے
جہاں دل کو لگایا ہو
وہاں دھوکہ نہیں کرتے
مسیحا کس طرح کے ہو؟
ہمیں اچھا نہیں کرتے
کبھی کچے مکانوں پر
بہت برسا نہیں کرتے
مسافر منزلوں کے تو
کہیں ٹھہرا نہیں کرتے
ہمارے سامنے رہ کر
ہمیں دیکھا نہیں کرتے
کسی کے ہجر میں ساحل
بہت تڑپا نہیں کرتے
انہیں روکا نہیں کرتے
سفر مشکل بھی گر ہو تو
یہ دل چھوٹا نہیں کرتے
جہاں دل کو لگایا ہو
وہاں دھوکہ نہیں کرتے
مسیحا کس طرح کے ہو؟
ہمیں اچھا نہیں کرتے
کبھی کچے مکانوں پر
بہت برسا نہیں کرتے
مسافر منزلوں کے تو
کہیں ٹھہرا نہیں کرتے
ہمارے سامنے رہ کر
ہمیں دیکھا نہیں کرتے
کسی کے ہجر میں ساحل
بہت تڑپا نہیں کرتے
No comments:
Post a Comment