Ahl e Dil Jaan Se Bhi Guzar Aaye Ab Tou Manzil Teri Nazar Aaye
اہل دل ـــ جاں سے بھی گزر آئے
اب تو منزل تیری نظر آئے
اب تو منزل تیری نظر آئے
آج دل بے سبب دھڑکتا ہے
آج شاید تیری خبر آئے
آج شاید تیری خبر آئے
فصل گل کوئی معجزہ اب کے
چاک دامن کا تا جگر آئے
دشت میں آ کے یوں لگا جیسے
کوئی پردیسی اپنے گھر آئے
بے نیـــازی سے بے وفائی تک
کوئی تہمت تو اس کے سر آئے
دل کا عالم تو ایک جیسا ہے
رات جائے ــ کہ اب سحر آئے
دوســـتو ، اس کی چاہتیں معلوم
جس کا خط اتنا مختصر آئے
ہم نے "محسن" سے مل کے کیا پایا؟
مفت میں جی اداس کر آئے
محسن نقوی
چاک دامن کا تا جگر آئے
دشت میں آ کے یوں لگا جیسے
کوئی پردیسی اپنے گھر آئے
بے نیـــازی سے بے وفائی تک
کوئی تہمت تو اس کے سر آئے
دل کا عالم تو ایک جیسا ہے
رات جائے ــ کہ اب سحر آئے
دوســـتو ، اس کی چاہتیں معلوم
جس کا خط اتنا مختصر آئے
ہم نے "محسن" سے مل کے کیا پایا؟
مفت میں جی اداس کر آئے
محسن نقوی
Comments
Post a Comment