Meri Chahat Rahe Gi Hamesha Jawan Jisam Dhalny Se Jazbaat Dhalty Nahi

میری چاہت رہے گی ہمیشہ جواں
جسم ڈھلنے سے جزبات ڈھلتے نہیں
موت آنے سے بھی پیار مرتا نہیں
دم نکلنے سے ارماں نکلتے نہیں
جسم ڈھلنے سے جزبات ڈھلتے نہیں
موت آنے سے بھی پیار مرتا نہیں
دم نکلنے سے ارماں نکلتے نہیں
لاکھ طوفان ہوں ہم نہ گھبرائیں گے
تو نہ آئے گی ملنے تو ہم آئیں گے
جان پر کھیلنے سے جھجھکتے ہیں جو
وہ محبت کی راہوں پہ چلتے نہیں
تو نہ آئے گی ملنے تو ہم آئیں گے
جان پر کھیلنے سے جھجھکتے ہیں جو
وہ محبت کی راہوں پہ چلتے نہیں
ہم نے چھوڑا نہ چھوڑیں گے دامن تیرا
جس کو اپنا لیا اس کو اپنا لیا
ہو سکے تو ہمیں عمر بھر آزما
موسموں کی طرح ہم بدلتے نہیں
جس کو اپنا لیا اس کو اپنا لیا
ہو سکے تو ہمیں عمر بھر آزما
موسموں کی طرح ہم بدلتے نہیں
تو ملے نہ ملے پر سلامت رہے
دور ہی کی سہی تجھ سے نسبت رہے
زندگی بھر تیری مجھ کو حسرت رہے
حسرتوں کے بنا خواب پلتے نہیں
دور ہی کی سہی تجھ سے نسبت رہے
زندگی بھر تیری مجھ کو حسرت رہے
حسرتوں کے بنا خواب پلتے نہیں
Comments
Post a Comment