Muhabbat Khud Chali Jae Tou Allat Ka Faso Kia Hai Tu Mere Paas Reh Jae Tou Qillat Ka Faso Kia hai
محبت خود چلی جائے
تو علت کا فسوں کیا ہے
تو میرے پاس رہ جائے
تو قلت کا فسوں کیا ہے
تو علت کا فسوں کیا ہے
تو میرے پاس رہ جائے
تو قلت کا فسوں کیا ہے
جو مرہم وقت نہ رکھے
تو زخموں کا مداوا کیا
ہنسی پہ لب نہ آئے
تو جبلت کا فسوں کیا ہے
پیالے میں پڑا ہو تو
زہر کی کیا حقیقت ہے
نہ جب تک خون میں آئے
تو شدت کا فسوں کیا ہے
جو عاشق خود ہی توڑے تو
ٹھکانہ ہے کہاں بت کا
پجاری جو نہ اپنائے
تو بدعت کا فسوں کیا ہے
قیامت لاکھ اٹھلائے
شباب_ناز میں ! لیکن
نظر جو رخ نہ سہلائے
تو حدت کا فسوں کیا ہے
خدا کا خوف نہ ہو تو
حیا کا کیا نشاں باقی
نکاح تکمیل نہ پائے
تو عدت کا فسوں کیا ہے
برس کے سارے موسم تو
بندھے ہیں ایک کولہو سے
بشر نہ گل کھلائے جو
تو جدت کا فسوں کیا ہے
رزب توقیر کے سکے
جہاں تک ہو کمائے جا
خدا نہ آزمائے جو
تو ذلت کا فسوں کیا ہے
رزب تبریز
تو زخموں کا مداوا کیا
ہنسی پہ لب نہ آئے
تو جبلت کا فسوں کیا ہے
پیالے میں پڑا ہو تو
زہر کی کیا حقیقت ہے
نہ جب تک خون میں آئے
تو شدت کا فسوں کیا ہے
جو عاشق خود ہی توڑے تو
ٹھکانہ ہے کہاں بت کا
پجاری جو نہ اپنائے
تو بدعت کا فسوں کیا ہے
قیامت لاکھ اٹھلائے
شباب_ناز میں ! لیکن
نظر جو رخ نہ سہلائے
تو حدت کا فسوں کیا ہے
خدا کا خوف نہ ہو تو
حیا کا کیا نشاں باقی
نکاح تکمیل نہ پائے
تو عدت کا فسوں کیا ہے
برس کے سارے موسم تو
بندھے ہیں ایک کولہو سے
بشر نہ گل کھلائے جو
تو جدت کا فسوں کیا ہے
رزب توقیر کے سکے
جہاں تک ہو کمائے جا
خدا نہ آزمائے جو
تو ذلت کا فسوں کیا ہے
رزب تبریز
Comments
Post a Comment