Muhabbat Ki Suno Logo



محبت کی سنو لوگو
بس اتنی سی کہانی ہے
کتابوں میں لکھا ہے یہ
محبت خوبصورت ہے.

چمکتی چاندنی جیسی
محبت ہیر جیسی ہے
محبت سا کوئی جادو
نہیں تعویز ہے کوئی
محبت روشنی ہے
روشنی کب دائرے میں قید ہوتی ہے؟

جسے چاہے وُہ ٹھکرا دے
جسے چاہے بنا ڈالے اسیر اپنا
محبت نام ہے،
احساس ہے، اک خوبصورت شام ہے
جہاں دل کے دھڑکنے سے
سفر خوشبو کا ہوتا ہے
سنا ہے میں نے ایسا بھی
محبت کا کوئی موسم نہیں ہوتا
کہ یہ اک پیڑ ایسا ہے
زمیں سے جوڑ لے رشتہ
پلٹ دیتی ہے بنجر کو یہ شادابی
بدلتے موسموں کی شاعری ہے یہ
مجاور بن کے جو سوچے
اک ایسی عاجزی ہے یہ

محبت عام سی ہے
روپ ہے،
مہمان ہے،
بے خود سی صورت ہے
محبت روپ کی داسی
محبت روپ جیون کا
محبت سا نہیں آسیب دُنیا میں
یہ ہر اس دل میں بستی ہے
جہاں پر خوشنما بادل، لیئے برسات پھولوں کی
کسی اندھے جزیرے پر،
برستے ہوں ، لیئے خوشبو , اُداسی کی

محبت کی سنو لوگو
بس اتنی سی کہانی ہے
یہ جس کے دل میں گھر کرلے
اُجالا اس میں ہو جائے
محبت قید ہو جائے

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo