Mere Balon Me Unglian Phairta Hoa Hararat Aur Zindagi Se Bharpur Lams



میرے بالوں میں انگلیاں پھیرتا ہوا
حرارت اور زندگی سے بھرپور لمس
ہاں آواز کا لمس بھی ہوتا ھے
جب بات کرنے والا کوئی بہت اپنا ہو
تب یوں لگتا ہے جیسے
روح دوسری روح سے مخاطب ھے
ہاں آواز کی روح بھی ہوتی ھے
جب بات سچی ہو
جس آواز کی روح ہو
وہی روح کی آواز ہوتی ھے
کلام کرنے والا باہر ہوتا ھے
مگر یوں لگتا ہے کہ آواز اندر سے آ رہی ھے
اپنے حصار میں لیتی ہوئی آواز
تھپکی دیتی ہوئی آواز
اپنے ہونے کا بھرپور احساس دلاتی ہوئی
ایک ہی وقت میں جگاتی اور
مدہوش کرتی ہوئی آواز
ماحول کو اپنے زیرِ اثر کیے
سکون کی کرنیں بکھیرتی ہوئی آواز
اب کیا کہوں اس کی آواز کیسی ھے
بالکل سردیوں کی دھوپ جیسی آواز

Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha