Chand Lamhon K Liye Tu Ne Maseehaai Ki
چند لمحوں کے لیے تُو نے مسیحائی کی
پھر وھی میں ھوں وھی عمر تنہائی کی
کس پہ گذری نہ شبِ ھجر، قیامت کی طرح
فرق اتنا ھے کہ ھم نے سُخن آرائی کی
اپنی بانہوں میں سمٹ آئی ھے وہ قوسِ قزح
لوگ تصویر ھی کھینچا کیے انگڑائی کی
غیرتِ عشق بجا، طعنہء یاراں تسلیم
بات کرتے ہیں مگر سب اُسی ھرجائی کی
اُن کو بھولے ہیں تو کچھ اور پریشاں ہیں فراز
اپنی دانست میں دل نے بڑی دانائی کی
احمد فراز
پھر وھی میں ھوں وھی عمر تنہائی کی
کس پہ گذری نہ شبِ ھجر، قیامت کی طرح
فرق اتنا ھے کہ ھم نے سُخن آرائی کی
اپنی بانہوں میں سمٹ آئی ھے وہ قوسِ قزح
لوگ تصویر ھی کھینچا کیے انگڑائی کی
غیرتِ عشق بجا، طعنہء یاراں تسلیم
بات کرتے ہیں مگر سب اُسی ھرجائی کی
اُن کو بھولے ہیں تو کچھ اور پریشاں ہیں فراز
اپنی دانست میں دل نے بڑی دانائی کی
احمد فراز
Comments
Post a Comment