Aap Ki Cheez Nahi Hum Ne Churai Sahib Chod Bhi Dejiye Na Humari Kalaai Sahib



آپ کی چیز نہیں ہم نے چُرائی صاحب
چھوڑ بھی دیجئے نا ،ہماری کلائی صاحب

آپ جو چاہو ہمیں وہ نہیں منظور کبھی
ہم تو آئے تھے یہاں کرنے صفائی صاحب

آپ جانو یا خدا جانے ، ہمیں کیا معلوم
ہم نے دیکھی نہیں بی بی میں برائی صاحب

ہم غریبوں نے قیامت بھی بھگتنی ہے ابھی
ہم کو پچتی ہی نہیں ایسی کمائی صاحب

اس طرف آپ پڑے ہیں تو وہاں کمرے میں
رال ٹپکاتے ہوئے آپ کے بھائی صاحب

معذرت ! کار سوا ہم کو کہاں رکنا ہے
پانی رک جائے تو جم جاتی ہے کائی صاحب

یہ بڑے لوگ بہت اچھے نہیں ہوتے ہیں
تجربے نے یہ ہمیں بات بتائی صاحب

نو جوان شا عرہ شمامہ افق 

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo