Kaise Guzre Ga Dosra Sahib Thoda Chodenga Rasta Sahib



کیسے گُزرے گا ! دُوسرا صاحب
تھوڑا چھوڑیں گے ! راستہ صاحب

میں کسی اور سے مخاطب ہوں
ناپیے ! اپنا راستہ صاحب

خود کمایا ہے جو گنواتا ہوں
آپ کا کیا ہے ! واسطہ صاحب

آئینہ توڑنے سے کیا ہوگا
عکس بِکھرے ہیں جا بجا صاحب

ہر گھڑی رُخ بدلنا پڑتا ہے
چھوڑیے ! اب یہ دائرہ صاحب

لیجیے مان لی محبت بھی
آپ اپنے ! میں آپ کا صاحب

دُور بھی ہو گا خُوب سب لیکن
دیکھیے ! کچھ تو پاس کا صاحب

دُودھ سے روز دُھل کے آتے ہیں
آپ سا ! کون پارسا صاحب

آپ کے ہاتھ سے نمک کھا کر
آپ پر ! کیسے بھونکتا صاحب

دو ہی تو خُوبیاں ہیں عابی میں
کج ادا اور بے حیا !! صاحب

عابی مکھنوی

Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha