Zara See Der Mein Ye Aap Ko Kia Ho Gaya Sahib Abhi Choda Tha Hum Ne Aap Ko Acha Bhala Sahib
ذرا سی دیر میں یہ آپ کو کیا ہو گیا صاحب
ابھی چھوڑا تھا ہم نے آپ کو اچھا بھلا صاحب
ہمیں معلُوم تھا یہ عاشقی بدنام کردے گی
کہا تھا ہم نے جو پہلے وہی نا ہو گیا صاحب
کوئی تو بات ایسی آپ میں بھی ہے انوکھی سی
کہ ہم نے آپ کو ہی سینکڑوں میں جا چُنا صاحب
نہیں رکھتے ہم اپنے دل میں کُچھ بھی تو لگی لِپٹی
جو دل میں ہے وہی ہونٹوں پہ ہے جی برملا صاحب
مُحبت میں ضرُوری تو نہیں کہ کامیابی ہو
ابھی سے سوچ لیں آگے جو ہو اچھا بُرا صاحب
نہیں موقُوف صُورت پر نہ ہی ہے مال و دولت پر
ہمارے دل کو جو کھینچے وہی ہے دلرُبا صاحب
یہ مانا آپ کی جاگیر ہے مِٹی ، ہوا ، پانی
ہمیں بھی سانس لینے کو ذرا سی دیں ہوا صاحب
غموں کی دھُوپ نے آخرکو اب تو ڈھل ہی جانا ہے
ذرا سی دیر میں چھائے گی خُوشیوں کی گھٹا صاحب
ہمیں بھی بخش ہی دے گا ہماری لغزِشوں پہ وہ
ہمارا بھی وہی ہے جو تُمہارا ہے خُدا صاحب
ہمیِں تو ہیں جسے بھیجا گیا ہے آپ کی خاطر
خُدا لگتی کہیں ، ہم سا ہے کوئی دُوسرا صاحب؟
سُنا ہے دل دھڑکتے ہیں یہی اک نام جپ جپ کر
صبا صاحب ، صبا صاحب ، صبا صاحب ، صبا صاحب
مُحمد سُبُکتگین صبا

Comments
Post a Comment