Chalo Uss Ka Nahi ALLAH Ka Ihsaan Laite Hain Woh Minnat Se Nahi Mana Tou Mannat Maan Laite Hain
چلو اس کا نہیں اللہُ کا احسان لیتے ہیں
وہ مِنت سے نہیں مانا تو مًنت مان لیتے ہیں
محبت زندگی ٹھہری تو پھر اسکی ضمانت کیا
سو تم سے عہد کرتے ہیں نہ کچھ پیمان لیتے ہیں
کئی مدِمقابل تو یہ سُن کر ھار جائیں گے
کہ ھم مفتوح کی ساری شرائط مان لیتے ہیں
نہ جانے ھم شناسائی کے کس عالم میں رھتے ہیں
تمہاری اجنبیت سے تمہیں پہچان لیتے ہیں
بتا کیا ان کے ایماں کی سزا بھی کوئی رکھی ھے
خُداوندا جو تجھ کو احتیاطاً مان لیتے ہیں
مبارک شاہ

Comments
Post a Comment