Har Qadam Gurezaan Tha , Har Nazar Mein Wehshat Thi Maslahat-Paraston Ki , Rehbari Qayamat Thi
ھر قدم گریزاں تھا ، ھر نظر میں وحشت تھی
مَصلحت پرستوں کی ، رھبری قیامت تھی
منزل تمنا تک کون ساتھ دیتا ھے ؟؟
گردِ سعئ لا حاصل ، ھر سفر کی قسمت تھی
آپ ھی بگڑتا تھا ، آپ مَن بھی جاتا تھا
اُس گریز پہلو کی ، یہ عجیب عادت تھی
اُس نے حال پوچھا تو ، یاد ھی نہ آتا تھا
کِس کو کِس سے شکوہ تھا ؟کس سے کیا شکایت تھی ؟
دشت میں ھَواؤں کی ، بے رُخی نے مارا ھے
شہر میں زمانے کی ، پُوچھ گچھ سے وحشت تھی
یوں تو دِن دھاڑے بھی ، لوگ لُوٹ لیتے ھیں
لیکن اُن نگاھوں کی ، اور ھی سیاست تھی
ھجر کا زمانہ بھی ، کیا غضب زمانہ تھا
آنکھ میں سمندر تھا ، دھیان میں وہ صُورت تھی
امجد اسلام امجد
مَصلحت پرستوں کی ، رھبری قیامت تھی
منزل تمنا تک کون ساتھ دیتا ھے ؟؟
گردِ سعئ لا حاصل ، ھر سفر کی قسمت تھی
آپ ھی بگڑتا تھا ، آپ مَن بھی جاتا تھا
اُس گریز پہلو کی ، یہ عجیب عادت تھی
اُس نے حال پوچھا تو ، یاد ھی نہ آتا تھا
کِس کو کِس سے شکوہ تھا ؟کس سے کیا شکایت تھی ؟
دشت میں ھَواؤں کی ، بے رُخی نے مارا ھے
شہر میں زمانے کی ، پُوچھ گچھ سے وحشت تھی
یوں تو دِن دھاڑے بھی ، لوگ لُوٹ لیتے ھیں
لیکن اُن نگاھوں کی ، اور ھی سیاست تھی
ھجر کا زمانہ بھی ، کیا غضب زمانہ تھا
آنکھ میں سمندر تھا ، دھیان میں وہ صُورت تھی
امجد اسلام امجد
Comments
Post a Comment