Rindon Ki Ada Masha ALLAH,Saghar Ka Maza Subhallah Maikhane Ka Mousam Kia Kehna , Saqi Ki Aata Subhanalla



رندوں کی ادا ماشاءاللہ, ساغر کا مزا سبحان اللہ
میخانے کا موسم کیا کہنا, ساقی کی عطا سبحان اللہ

 
ساقی کا تبسم صل علی, صہبا کا نشہ سبحان اللہ
شیشہ و صراحی رقص میں ہیں, مستی کی فضا سبحان اللہ

رت آج سہانی آئی ہے, پھولوں پہ جوانی آئی ہے
ھر شاخ پہ بلبل گاتی پھرے, لہکی ہے ہوا سبحان اللہ

مستی سے مزین ہے محفل, ساقی کی زیارت ھے حاصل
ماحول حسیں, موسم ھے جواں, روشن ہے فضا سبحان اللہ

اس حسن مجسم کی باتیں, پرمغز بھی ہیں,پرکیف بھی ہیں
انداز تکلم میں جو ھے اک شعلہ نوا سبحان اللہ

سائل کا بھرا دامان طلب, رندوں کی خطائیں معاف ہوئیں
میخانے کی رحمت کیا کہنا, ساقی کی سخا سبحان اللہ

وہ چشم کہ چشمہءفیض ہےجووہ لب کہ سخن جن پر قرباں
قد سرو چمن کو شرماۓ, رخ شمس لقا سبحان اللہ

ہاتھوں کی گرفت کے میں صدقے جس میں کہ زمام دو عالم ھے
اس دست عنایت کے قرباں صد رنگ حنا سبحان اللہ

میخانے کی نسبت نے بخشی آفاق کی وسعت ذروں کو
رندوں کی زد میں ہیں سارے دشت و دریا سبحان اللہ

وہ نطق جو کن کا کفو بنا, وہ جاں کہ مشیت کی محرم
تیور میں وہ بت ھے سر تا پا برھان خدا سبحان اللہ

ساغر کی تمنا دل میں رہے, ساقی سے وفائیں کرتے چلو
توقیر ھے رندوں کی خوۓ تسلیم و رضا سبحان اللہ

در وصف تو اے سلطان من ! اے جان من و جانان من
گویم چہ من کوتاہ بیاں, خود گفت خدا سبحان اللہ

مہکے یہ چمن اور پھول کھلیں, رونق رہے قائم, دھوم مچے
آباد خدا رکھے رومی ! یہ ناز و ادا, سبحان اللہ

رومی

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo